src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں تشدد معاملہ:جمعیۃ علماء کے توسط سے پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائی کورٹ میں داخل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 دسمبر، 2021

مالیگاؤں تشدد معاملہ:جمعیۃ علماء کے توسط سے پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائی کورٹ میں داخل



مالیگاؤں تشدد معاملہ

 جمعیۃ علماء کے توسط سے پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائی کورٹ میں داخل


 ممبئی 29سمبر : 12/ نومبر 2021 کو مالیگاؤں بند کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد معاملے میں گرفتار ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے پہلے مرحلہ میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت  جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں آج داخل کردی گئی۔

جن ملزمین کی ضمانت عرضداشت داخل کی گئی ہے ان کے نام ضیاء الرحمن جاوید احمد، انصاری عمار شفیق احمد، محمد صابرگوہر، سرفراز جاوید شیخ، شیخ عمران شیخ سلیم اور عارف اختر عبدالاحد ہیں۔

گذشتہ کل جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے ایک نمائندہ وفد جس میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) حاجی محمد مکی صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں) عبد المالک بکرا صاحب (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مالیگاؤں) نے قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے ملاقات کرنے کے بعد وکلاء شریف شیخ، متین شیخ، انصار تنبولی، شاہد ندیم، قربان حسین و دیگر سے ملاقات کی تھی۔

اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائیکورٹ میں داخل کردی گئی ہے جن پر اقدام قتل جیسی سنگین دفعات کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہائی کورٹ میں کرسمس کی تعطیلات چل رہی ہیں اور اگلے ہفتہ ہائی کورٹ کھلنے کے بعد دیگر لوگوں کی بھی ضمانت عرضداشتیں داخل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا جن پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ملزمین کے وکالت نامے انہیں ملنا باقی ہیں.  جس کی وجہ سے ضمانت عرضداشت داخل کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ جلد از جلد تمام ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں داخل کرکے پولس پر دباؤ بنایا جائے تاکہ وہ تفتیش مکمل کرکے نچلی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے۔
 واضح رہے کہ12 نومبر کو  پیغمبر اسلام ﷺ کی اہانت کی مذمت میں دیگر شہروں کی طرح مالیگاؤں میں بھی بند کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس دوران تشدد پھوٹ پڑا ور احتجاج کرنے والوں اور پولس کے درمیان مبینہ واردات کے بعد پولس نے 55 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 15 سو سے زائد افراد کو مفرور قرار دیا ہے۔ پولس نے ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 307,353,332,143,144,147,148,149,120-B, 186اور مہاراشٹر پولس ایکٹ  و پولس ایکٹ 1922 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے۔

  جمعیۃ علماء مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages