اترپردیش کی تیاریوں پر انتظامیہ کے حکام کے ساتھ الیکشن کمیشن کی میراتھن میٹنگ
لکضنؤ،: ملک کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے اعلی سطحی وفد نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر بدھ کو ریاست کے سینئر انتظامیہ کے حکام کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے انتخابی عمل سے متعلق مختلف پہلووں پر وسیع غور و خوض کیاتین روزہ دورہ پر آئے کمیشن کے 13رکنی وفد نے ریاست کے تمام دس ڈویزنل کمشنروں کے علاوہ تمام ضلعی حکام، پولیس سپرنٹنڈنٹوں اور پولیس انسپکٹر جنرلوں کو میٹنگ میں بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی کمپلکس کے تلک ہال میں دن میں گیارہ بجے ہوئی میٹنگ دیر رات تک جاری رہی۔
سمجھا جاتا ہے کہ میٹنگ میں پولنگ میں خواتین رائے دہندگان کی حصہ داری بڑھانے، الیکشن میں بلیک منی اور غیرقانونی شراب کے استعمال کو سختی سے روکنے اور ررحدی اضلاع میں خصوصی نگرانی مہم چلانے جیسے اقدامات یقینی بنانے کے طریقوں پر غور و خوض کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں