صدر جمعیت علماء مالیگاؤں کی ایماء پر, 12 نومبر مالیگاؤں بند تشدد ملزمان کی ضمانت کیلئے جمیعت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ ممبئی ہائی کورٹ پہنچی
تحفظ ناموس رسالت و تری پورہ میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کے خلاف رضا اکیڈمی و سنی جمعیتہ علماء کی جانب سے 12 نومبر کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا گیا ۔ بند نہایت ہی کامیاب رہا مالیگاؤں شہر میں شام کے اوقات میں کچھ امن دشمن عناصر کی جانب سے پولیس پر پتھر بازی کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ لیکن پولیس کے صبر و تحمل و امن پسند شہریان نے حالات کو مزید بگڑنے نہیں دیا ۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتاری کا سلسلہ داز ہوا جس میں کم و بیش 55 سے زائد لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کے فوراً بعد جمیعت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ نے ملزمین کے مقدمہ کی پیروی کی پیشکش کی تھی لیکن بار ایسوسی ایشن کے مسلم وکلاء نے ملزمین کی مقدمہ کی مفت پیروی کا اعلان کیا گزشتہ روز مالیگاؤں کی لوکل کورٹ میں ملزمین کی ضمانت کی عرضی رد ہو گئی جس کے بعد مقامی سطح پر ملزمین کی ضمانت ہائی کورٹ سے کرانے کے لیے جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں کے صدر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر الحاج مکی سیٹھ و عبدالمالک بکرا والا صاحبان نے ناسک سے ملزمین کے ضمانت کی عرضی کے وکالت نامے پر دستخط حاصل کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ میں ممبئی جمعیت علماء لیگل سیل کے وکلاء ایڈوکیٹ شاہد ندیم و دیگر وکلاء کے توسط سے ملزمین کی ضمانت کی عرضی داخل کی ہے ۔ اہلیان مالیگاؤں سے دعاؤں کی گزارش ہے کہ سبھی ملزمین کو ضمانت مل جائے ۔ آج اس موقع پر جمعیت علماء مالیگاؤں کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب ، الحاج مکی سیٹھ، عبدالمالک بکرا والا، ایڈوکیٹ نیاز لودھی، عبدالخالق سوپر نشاط و دیگر ذمہ داران جمعیت موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں