src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : سابق کارپوریٹر ندیم فٹر کو عصمت دری کے الزام میں اورنگ آباد پولس نے کیا گرفتار . کورٹ نے دی تین دن کی پولس کسٹڈی. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 دسمبر، 2021

مالیگاؤں : سابق کارپوریٹر ندیم فٹر کو عصمت دری کے الزام میں اورنگ آباد پولس نے کیا گرفتار . کورٹ نے دی تین دن کی پولس کسٹڈی.



مالیگاؤں : سابق کارپوریٹر ندیم فٹر کو عصمت دری کے الزام میں اورنگ آباد پولس نے کیا گرفتار . 

کورٹ نے دی تین دن کی پولس کسٹڈی.




مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ کرائم ڈیسک)  ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق شہر کے رونق آباد علاقے کا ساکن اور سابق کارپوریٹر ندیم الدین علیم الدین المعرف ندیم فٹر (35) کو اورنگ آباد پولس نے اورنگ آباد کے کارپوریٹر کی اہلیہ کی عصمت دری کے جرم میں حراست میں لیا.  واضح رہے ندیم فٹر فی الحال اورنگ آباد کے ٹائمز کالونی علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے مقیم تھا.  اس دوران  اورنگ آباد کے ایک سابق کارپوریٹر کو جیل ہوگئی . اس کارپوریٹر کو رہا کروانے کے لئے ندیم فٹر کوشاں تھا.  کارپوریٹر کی بیوی کو جیل میں ملنے لیجانے  دوران ندیم فٹر نے نشہ آور محلول پلا کر کار کو سنسان جگہ لے گیا اور اس کی عصمت دری کرتے ہوئے اس کا ویڈیو بنا لیا . اس ویڈیو کی بنیاد پر ندیم فٹر متاثرہ کو بلیک میل کرکے کئی سال سے اس کی عصمت دری کر رہا تھا.  متاثرہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی کی وجہ سے مجبوری میں ندیم فٹر کی بات ماننے پر مجبور تھی. آخر کار متاثرہ   نے تنگ آگر اپنے شوہر کو سارا معاملہ بتا دیا جس پر جمعہ کے روز اورنگ آباد کے بیگم پورہ پولس اسٹیشن میں ندیم فٹر کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرایا گیا.  پولس نے مقدمہ  درج کر کے ندیم فٹر کوگرفتار کیا اور کورٹ میں پیش کیا.  جہاں عدالت نے ندیم فٹر کو تین دن کی پولس کسٹڈی دی ہے اس مقدمے کی تحقیقات ایے پی آئی پرشانت پوتدار کر رہے ہیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages