src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تو خاطیوں پر کاروائی ضروری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 دسمبر، 2021

بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تو خاطیوں پر کاروائی ضروری



بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تو خاطیوں پر کاروائی ضروری


بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے پرانت آفیسر و شہر ایس پی کے توسط سے صدر جمہوریہ کو مکتوب



 آج سے اٹھائیس سال قبل 6 دسمبر 1992 کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہندوستان کی ریاست یوپی کے ایودھیا میں پانچ سو سالہ قدیم و تاریخی بابری مسجد کو فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں نے دن دھاڑے شہید کردیا ۔ آج بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر شہر عزیز کے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے شہریان مالیگاؤں کے مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ریسٹ ہاوس میں پرانت آفیسر وجے آنند شرما و سٹی پولیس اسٹیشن میں شہر اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے توسط سے ملک کے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا ۔ جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے یہ مطالبہ کیا کہ جب بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تو اس معاملے میں انصاف ہونا چاہئے ۔ یہی ملک کا سیکولر طبقہ و مسلمان چاہتے ہیں ۔ دوسرا اور اہم مطالبہ یہ کیا کہ سپریم کورٹ کا یہ احساس ہیکہ بابری مسجد کو شہید کرنا بڑی غلطی تھی جس کی رو سے بابری مسجد شہید کرنے والوں پر دستور و قانون کے مطابق کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے اس لیے قانون کی پاسداری کے ساتھ پر امن احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے آج اس موقع پر مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ الحاج اطہر حسین اشرفی ، معاون کارپوریٹر راشد ایوب، کارپوریٹر آمین فاروق ، کارپوریٹر زاہد جمن ، حاجی خالد سکندر و دیگر موجود تھے ۔

*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages