'نہیں بدلیں گئے نئے قواعد': کورونا گائیڈ لائنز کو لے کر مرکز اور مہاراشٹر حکومت آمنے سامنے، جانیں تنازعہ کی وجہ؟
ممبئی, 2 دسمبر : سیاست کے علاوہ کورونا وائرس کی وباء پر مرکز اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین تنازع کوویڈ-19 کے اومیکرون ویرینٹ کے منظر عام پرآنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ درحقیقت، مرکزی حکومت نے ریاستوں کو کورونا کو روکنے کے طریقے بتاتے ہوئے کچھ رہنمایانہ ہدایات جاری کیں تھیں مہاراشٹر حکومت نے ان رہنمایانہ ہدایات سے ایک قدم آگے بڑھ کر بین الاقوامی مسافروں کے لیے کچھ اور اصول نافذ کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزارت صحت نے حال ہی میں مہاراشٹر حکومت کو بتایا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے اس کے نئے رہنمایانہ ہدایات مرکز سے مختلف ہیں، اس لیے اسے مرکز کی ہدایات پر اپنے قوانین کو ترتیب دینا ہو گا، تاکہ پورے ملک میں رہنمایانہ ہدایات یکساں طور پر نافذ کی جاسکیں ۔
تاہم، ایک میڈیا گروپ کے ساتھ بات چیت میں، مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری دیواشیش چکرورتی نے واضح کیا کہ مہاراشٹر اینی گائیڈ لائن میں ابھی کوئی ترمیم یا تبدیلی نہیں کرے گا۔ ایسی کسی بھی تبدیلی پر بعد میں غور کیا جا سکتا ہے۔ تب ہی پابندیوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل مرکزی صحت سیکریٹری نے مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط لکھا تھا۔ خط میں مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ رہنمایانہ ہدایات پر عمل درآمد کرے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی ہوائی اڈے پر بین الاقوامی مسافروں کی آمد کے لیے مہاراشٹر کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کو آسانی سے نافذ کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔
ممبئی ہوائی اڈے پر آنے والے تمام گھریلو مسافروں کے لیے نیگیٹیو RT-PCR رپورٹ لازمی ہے۔ ممبئی شہری ادارہ نے بدھ کے روز شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے والے تمام گھریلو مسافروں کے لیے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نیگیٹیو RT-PCR رپورٹس کو لے جانا لازمی قرار دیا ہے ۔
ایک سرکلر میں، ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) نے ممبئی ایئرپورٹ آپریٹر سے کہا ہے کہ وہ تمام گھریلو ایئر لائنز کو اس نئے اصول کے بارے میں مطلع کرنے کو کہا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں