src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہریں، کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 2 دسمبر، 2021

گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہریں، کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ



گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہریں، کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ



احمد آباد/ویراول، 2 دسمبر : گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔


نوا بندر پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ یو این آئی کو موصولہ سرکاری اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے نوا بندر جیٹی پر بندھی کم از کم پانچ کشتیاں رات گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ڈوب گئی ہیں اور اس میں سوار آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔


پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف جیٹی کے قریب کشتیوں کی ہے اس لیے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی کشتیاں پہلے سے ہی مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages