src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گیتا گوپی ناتھ کو آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 دسمبر، 2021

گیتا گوپی ناتھ کو آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ



گیتا گوپی ناتھ کو آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ


واشنگٹن، 03 دسمبر : ہندوستانی نژاد ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پہلا ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔


محترمہ گوپی ناتھ اگلے سال یہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ وہ تین سال تک اس عالمی ادارے کی چیف اکنومسٹ (ماہر اقتصادیات)ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری کے تحت وہ آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسیوں اور تحقیقی کاموں کی نگرانی کریں گی تاکہ تنظیم کی رپورٹس اور دیگر شائع شدہ مواد کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔


آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ محترمہ گوپی ناتھ نے ذمہ داری سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ محترمہ گوپی ناتھ کی بطور چیف اکنومسٹ تین سالہ مدت اگلے سال جنوری میں ختم ہو رہی تھی، اور وہ دوبارہ امریکہ میں پڑھانے کے لیے واپس آنے والی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages