src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورونا ٹیکہ کاری مہم میں 125.75 کروڑ ٹیکے لگے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 3 دسمبر، 2021

کورونا ٹیکہ کاری مہم میں 125.75 کروڑ ٹیکے لگے



کورونا ٹیکہ کاری مہم میں 125.75 کروڑ ٹیکے لگے


 نئی دہلی، 03 دسمبر : کورونا ٹیکہ کاری کی مہم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 73.67 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ کل ٹیکہ کاری 125.75 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔


صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73 لاکھ 67 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 125 کروڑ 75 لاکھ پانچ ہزار 514 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیکہ کے 9216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 976 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ روزانہ کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 0.80 فیصد ہے۔


اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8612 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 666 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.35 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 57 ہزار 156 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 64 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 82 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages