src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کیجریوال خود بحث کریں: سدھو - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 دسمبر، 2021

کیجریوال خود بحث کریں: سدھو



کیجریوال خود بحث کریں: سدھو


چنڈی گڑھ، 20 دسمبر : پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مسٹر سدھو نے دہلی کے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ بھگونت مان کو آگے کرنے کے بجائے وہ خود ان سے بحث کریں۔ 


مسٹر کیجریوال نے کل شراب مافیا، کان کنی مافیا وغیرہ جیسے معاملات پر بحث کے لئے مسٹر سدھو کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی پنجاب یونٹ کے صدر بھگونت مان مسٹر سدھو سے بحث کریں گے۔


مسٹر سدھو نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مان وہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں جو "بادلوں کے بلیک لسٹڈ" ایم ایل اے دیپ ملہوترا کے ساتھ شراب مافیا چلا رہے ہیں اور نہ ہی مسٹر مان نے دہلی میں ’’ کالے" زرعی قانون‘‘ کو مطلع کیا تھا۔


کانگریس لیڈر نے مسٹر کیجریوال سے پوچھا ’’کون ہے جس نے بادلوں کی بسوں کو دہلی ہوائی اڈے کے راستے پر چلنے کی اجازت دی ہے؟ آکر مجھ سے بحث کریں‘‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages