پارلیمنٹ نے منشیات سے متعلق ’نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک مواد بل‘ پر مہر ثبت کردی
نئی دہلی، 20 دسمبر : منشیات سے متعلق نشہ آور ادویات اور سائیکوٹراپک مواد (ترمیمی) بل 2021 (این ڈی پی ایس) کو پیر کو راجیہ سبھا نے صوتی ووٹ سے منظور کرلیا اس کے ساتھ ہی اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کر چکی ہے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بل پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے لانے کا مقصد صرف اس کی ایک شق میں موجود تضادات کو دور کرنا ہے جن کا ہائی کورٹس نے نوٹس لیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو منشیات کے غلط استعمال کا علم ہے اور اس پر مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے متعلقہ قانون میں 2014 کی ترمیم میں تضاد کی نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہی معاملہ تریپورہ ہائی کورٹ میں بھی آیا تھا اور اس نے اس تضاد کو فوری طور پر درست کرنے کے لیے کہا تھا۔ اس لیے اس تضاد کو دور کرنے کے لیے ایک آرڈیننس لایا گیا تھا۔ بل میں ترمیم اس اصلاح کے علاوہ کچھ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس ضروری تھا کیونکہ یہ عدالتی حکم تھا اور ترمیمی بل کا موضوع عدالتی حکم کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیمی بل کا دائرہ کم ہے۔ آرڈیننس کو ہٹا کر یہ بل لایا جا رہا ہے۔ عدالت کی طرف سے جن تضادات کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو دور کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ جس وقت عدالت نے تضادات کی بات کی اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں چل رہا تھا اس لیے آرڈیننس لایا گیاتھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں