src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسد الدین اویسی کی تقریر کو اشتعال انگیز بتا کر بی جے پی نے سیاسی ماحول کو گرمایا ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 دسمبر، 2021

اسد الدین اویسی کی تقریر کو اشتعال انگیز بتا کر بی جے پی نے سیاسی ماحول کو گرمایا ۔

 



 اسد الدین اویسی کی تقریر کو اشتعال انگیز بتا کر بی جے پی نے سیاسی ماحول کو گرمایا ۔


 لکھنؤ

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  اس ویڈیو پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔  ویڈیو ان کی تقریر کا کلپ ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وقت بدلے گا۔  اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اویسی نے بھی وضاحت کی اور کہا کہ ان کے ویڈیو کا غلط  مطلب نکالا جا رہا ہے۔


 اویسی کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔  یاد رکھیں، یوگی ہمیشہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گا، مودی ہمیشہ نہیں رہیں گا۔  ہم مسلمان وقت کی وجہ سے خاموش ضرور ہیں لیکن بھولیں گے نہیں۔  ہم یاد رکھیں گے، حالات بدلیں گے... کون بچانے   آئے گا تم کو ، جب یوگی مٹھ میں چلے جائیں گے، مودی پہاڑوں پر چلے جائیں گے۔


 اویسی نے کہا کہ انہوں نے جو تقریر کی وہ ہری دوار میں تین روزہ ' مذہبی تقریب' کے دوران اقلیتی برادریوں کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ بیانات کے تناظر میں تھی۔


 بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے کہا، 'اویسی جو کچھ کہہ رہا ہیں، وہ کرچکا ہے ۔  اویسی جو کچھ کہہ رہا ہیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، یہی اب ڈائریکٹ ایکشن ڈے کے دن ہوا تھا.  کولکتہ میں ، لاہور میں، راولپنڈی میں ، اور  30 سال پہلے کشمیر میں یہی کیا گیا۔  مودی یوگی ہٹے - ہندو کٹے، یہ سب اسی انتظار میں ہیں۔


 ایم پی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اگر شیر کے بچے  سیار سے ڈریں گے تو سوچیں وہ جنگل میں کیسے رہ پائیں گے۔  بی جے پی سب کا ساتھ  سب کا وکاس کی سیاست کرتی ہے۔  آپ داغ ڈھونڈتے رہ جاؤگے، کی طرح  الیکشن کے بعد اویسی کو ڈھونڈتے جاؤگے۔


 اتر پردیش کے وزیر محسن رضا نے کہا کہ اسد الدین اویسی مسلسل اکثریت کو ڈرانے کا کام کر رہے ہیں۔  یہ افغانستان نہیں ہے جہاں طالبان  آجائے گا۔  اگر وہ آتا ہے تو ملک میں مودی    اور ریاست میں یوگی ہے ۔  اکثریت اپنے بل بوتے پر آئی تو کہاں جائیں گے؟


 بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا , میاں  کسے دھمکی دے رہے ہو میاں؟  یاد رکھنا جب حب اس ویر بھومی پر  اورنگ زیب اور بابر  آئے گا تب تب اس مادر وطن کی کوکھ سے کوئی نہ کوئی ویر شیواجی، مہارانا پڑتاپ اور مودی یوگی بن کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔  سنو! ہم نہ ڈرے تھے مغلوں سے اور ناہی جناح وادیوں سے , تو تم سے کیا خاک ڈرے گے. 


 اویسی نے کہا، 'کانپور میں میری 45 منٹ کی تقریر سے ایک منٹ کا ایک کلپ ویڈیو گردش کر رہا ہے۔  اب میں نے اپنی پوری تقریر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔  میری تقریر کا سیاق و سباق بالکل واضح ہے۔  میں ان پولیس والوں کے بارے میں بات کر رہا تھا جو 80 سال کے بوڑھے پر تشدد کرتے ہیں - میں ان پولیس والوں کی بات کر رہا تھا جو خاموشی سے دیکھتے رہتے ہیں جب ہجوم ایک رکشا والے کو اس کی بیٹی کے سامنے پیٹتا ہے۔  اس کے علاوہ، لاٹھیاں برسانے والے پولیس والوں نے ایک شخص کو مارتے ہیں جس کی گود میں ایک بچہ ہے۔


 حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا، 'میں نے کہا تھا کہ ہم پولیس کے ان مظالم کو یاد رکھیں گے۔  کیا یہ قابل اعتراض ہے؟  یوپی میں پولیس نے مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ یاد رکھنا کیوں قابل اعتراض ہے؟  انس، سلیمان، آصف، فیصل، الطاف، اخلاق، قاسم اور دیگر سینکڑوں لوگوں پر جو ظلم ہوا ہم اسے نہیں بھول سکتے؟


 اویسی نے واضح کیا، "میں نے دھمکی نہیں  دی یا تشدد بھڑکانے کی کوشش نہیں کی۔  میں نے پولیس کے مظالم کی بات کی ہے۔  ہری دوار میں جس پروگرام کا ذکر اسد الدین اویسی اپنی تقریر میں کر رہے تھے اس میں بہت سے ہندو مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔  جس میں مبینہ طور پر مخصوص کمیونٹی سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ 'ہندو راشٹر' چاہتے ہیں۔



Don't miss it 

بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش:


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages