src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ تھوڑی دیر کے لیے ہیک کرلیا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 دسمبر، 2021

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ تھوڑی دیر کے لیے ہیک کرلیا گیا



وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ تھوڑی دیر کے لیے ہیک کرلیا گیا



نئی دہلی، 12 دسمبر : وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر ہینڈل تھوڑی دیر کے لیے ہیک ہو گیا اور اس دوران بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے ٹویٹس کیے گئے۔


وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے اتوار کی صبح یہ اطلاع دی۔ مسٹر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے فوراً بعد اسے بحال اور محفوظ کر لیا گیا اور اس معاملے کو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔


پی ایم او نے ٹویٹ کیا’’ وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر ہینڈل تھوڑی دیر کے لیے ہیک ہو گیا۔ یہ معاملہ ٹوئٹر کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور اکاؤنٹ کو فوری طور پر بحال اور محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ہیک ہونے کے دوران کی گئی ٹویٹس کو نظر انداز کریں‘‘۔

مسٹر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہفتہ کی دیر رات تقریباً 2 بجے ہیک کر لیا گیا۔ اس دوران ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ بٹ کوائن کو قانونی شناخت دی جائے۔


ہیک کئے جانے کے بعد کیا جانے والا پہلا ٹویٹ چند منٹ بعد ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا اور وہی ٹویٹ ایک بار پھر پوسٹ کر دی گئی۔ اس کے بعد اس ٹویٹ کو بھی ہٹا دیا گیا۔


کچھ صارفین نے مسٹر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کی گئی ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔


ہیک کیے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا گیا" ہندوستان نے باضابطہ طور پر بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور حکومت بھی 500 بی ٹی سی خرید کر اسے لوگوں میں تقسیم کر رہی ہے۔‘‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages