src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 دسمبر، 2021

ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک


ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک


 سری نگر، 12 دسمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے براگام اونتی پورہ میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’اونتی پورہ کے براگام علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے‘۔


قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے براگام گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔


انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پر چھپے جنگجووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔


ان کا کہنا تھا کہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔


علاوہ ازیں آئی جی کشمیر وجے کمارنے بتایا کہ اونتی پورہ کے براگام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages