src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا انتخابی اجلاس : مولاناحافظ مسعود احمد حسامی (صدر ) الحاج جاوید اختر (جنرل سیکریٹری ) اور محمد شریف انصاری (خازن) منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 نومبر، 2021

جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا انتخابی اجلاس : مولاناحافظ مسعود احمد حسامی (صدر ) الحاج جاوید اختر (جنرل سیکریٹری ) اور محمد شریف انصاری (خازن) منتخب



جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا انتخابی اجلاس  :
   مولانا حافظ مسعود احمد حسامی  (صدر ) الحاج جاوید اختر (جنرل سیکریٹری ) اور محمد شریف انصاری (خازن) منتخب



  ناگپور / مہاراشٹر28/نومبر : جمعیۃعلماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کے اختتام کے بعد پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں ، مہاراشٹر کے ناگپور میں جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کا انتخاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ 25 نومبر کو صوبائی مشاہدین مفتی حفیظ اللہ، مولانا اشتیاق، قاری امین الدین کی نگرانی میں جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کی انتخابی کاروائی مکمل ہوئی ۔اجلاس کا آغاز قاری محمد صابر صاحب کی تلاوت مقدس  اور محمد الیاس کی نعت شریف سے ہوا۔


اس انتخابی اجلاس کی صدارت مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر جمعية علماء مہاراشٹر) نے فرمائی۔ صدر اجلاس کی اجازت سے انتخابی کارروائی کا آغاز ہوا، ضلع صدر کے لئے مولانا حافظ مسعود احمد کا نام پیش کیا گیا، حاضرین کی اتفاق رائے سے حافظ صاحب کو منتخب کیا گیا۔


نائب صدر کے لئے چار حضرات کو منتخب کیا گیا مفتی محمد اکرم قاسمی،  قاری محمدصابرصاحب اشاعتی ، تجمل حسین خان،  سراج احمدسابق کارپوریٹر باتفاق رائے منتخب ہوئے۔جنرل سکریٹری کے لئے الحاج جاوید اختر کا نام پیش کیا ۔اتفاق رائے سے انہیں منتخب کرلیاگیا۔۔اس کے بعد محمد شریف انصاری کو خازن اور جوائنٹ  سکریٹری کے لئے حاجی مرتضٰی، عبدالعلیم خان، عتیق قریشی، حاجی اعجاز احمد،  محمدمشتاق،  محمد اسلم انصاری منتخب ہوئے۔مولانا حافظ مسعود احمد حسامی نے اجلاس میں تشریف لانے والے مشاہدین اور اراکین منتظمہ کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں قاری امین الدین کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.


گزشتہ دو سالوں سے عالمی سطح پرجو کرونا وائرس جیسی مہاماری پھیلی ہوئی تھی اس سے کوئی شخص ایسا نہیں جو واقف نہ ہو ایسی مہاماری کے دور میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  نہ صرف مسلم جنازوں کی تکفین وتجہیز کی مکمل ذمہ داری ادا کی بلکہ بے شمار برادرانِ وطن کی میت کو بھی ان کے آخری استھان تک پہنچانے میں مدد کی ۔ایسے تمام ممبران کو جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کی جانب سے ایک رومال اور اعزازی سند دے کر استقبال کیا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages