src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسرائیل نے’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحدیں بند کر دیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 نومبر، 2021

اسرائیل نے’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحدیں بند کر دیں



اسرائیل نے’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحدیں بند کر دیں



تل ابیب، 28 نومبر : اسرائیل نے کورونا وائرس (کووڈ-19) وباکی ایک اور نئی شکل’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ہفتوں کے لیے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔


وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتے کی رات ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں غیر ملکیوں کے لیے تمام سرحدیں 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے اسرائیلی شہریوں کا ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانا ہوگا۔ پھر ان کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا ضروری ہو گا۔ جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹسٹ کرانا پڑے گا۔


انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک سے واپس آنے والے اسرائیلی شہریوں کو مخصوص ہوٹلوں میں خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان تمام لوگوں کی نگرانی کی جائے گی جن کا ’اومیکرون ٹسٹ مثبت آیاہوگا۔


قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو اسرائیل میں کورونا وائرس کے’اومیکرون‘ ویرینٹ کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ کئی دیگر مشتبہ کیسز کی ٹسٹ رپورٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے تصدیق زیر التواء ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages