src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ورونا اومیکرون ویریئنٹ: مودی کی احتیاط برتنے کی ہدایات ، کئی ممالک پروازوں پر پابندی عائد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 28 نومبر، 2021

ورونا اومیکرون ویریئنٹ: مودی کی احتیاط برتنے کی ہدایات ، کئی ممالک پروازوں پر پابندی عائد



کورونا اومیکرون ویریئنٹ : مودی کی احتیاط برتنے کی ہدایات ، کئی ممالک پروازوں پر پابندی عائد


واشنگٹن / نئی دہلی : جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی ایک نئے ویریئنٹ اومیکرون نے دنیا بھر کے عوام کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کورونا کی اس ویریئنٹ کی وجہ سے عالمی سطح پر پھیلے خوف کے درمیان اس مہلک وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔


مسٹر مودی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں۔


سرکاری بیان کے مطابق، اس میٹنگ میں حکام نے مسٹر مودی کو کووڈ-19 کی جنوبی افریقی ویریئنٹ اومیکرون کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی شکل کو ’اومیکرون‘ کا نام دیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر مودی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے خطرے کے پیش نظر احتیاط پر زیادہ توجہ دیں۔ بیان میں کہا گیا،’وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے ہوئے شواہد (کووڈ-19 کی نئی شکل) کے پیش نظر بین الاقوامی سفر پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے پر نظرثانی کریں‘۔


میٹنگ میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ وبا کے نئے خطرے کے پیش نظر عوام کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے جیسے کہ ماسک پہننا اور عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’خطرے میں پڑنے والے ممالک‘ سے آنے والے ہر مسافر کا اعلان کردہ قوانین اور ہدایات کے مطابق سخت طبی معائنہ کیا جائے۔


جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کی ایک نئی قسم اومیکرون دنیا کے دیگر ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہانگ کانگ اور بوتسوانا کے بعد جمعہ کو اسرائیل اور بیلجیئم میں اس ویریئنٹ سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد برطانیہ، آسٹریا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ نے افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی۔ اب امریکہ، سعودی عرب، سری لنکا، برازیل سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی افریقی ممالک سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages