src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قاری محمد ادریس ۹/ویں مرتبہ جمعیۃ علماء پونے شہر کے صدر منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 23 نومبر، 2021

قاری محمد ادریس ۹/ویں مرتبہ جمعیۃ علماء پونے شہر کے صدر منتخب


قاری محمد ادریس ۹/ویں مرتبہ جمعیۃ علماء پونے شہر کے صدر منتخب 


سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں پرسکون طریقے سے ہوئی انتخابی نشست  


    پونے :  جمعیۃ علماء پونے شہر کی انتخابی نشست 21/ نومبر2021  بروز اتوار صبح
 10.30بجے مدرسہ جامعۃ الصالحات کی مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس میں ۹/ویں مرتبہ قاری محمدادریس کو بلا مقابلہ سینکڑوں لوگوں کی تعداد میں موجود اراکین کی تائید کے ذریعے اگلی میقات کیلئے صدر منتخب کیا گیا۔ اس انتخابی نشست کی صدارت حکیم جلال الدین تکمیلی نے فرمائی۔تلاوت کلام پاک ونعت پاک کے بعدبڑی اسکرین پردے پرجمعیۃ کی زریں تاریخ وخدمات،ساتھ ہی جمعیۃ علماء پونے کی گذشتہ ٹرم کے کاموں کی تفصیلات تصویری جھلکیوں کے ذریعے بتائی گئی۔اس انتخابی عمل کے آفیسر انتخاب (مشاہد) مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک نے جمعیۃ علماء کے انتخابی دستورالعمل کو پیش کیا اور بتایا کہ جمعیہ علماء کے عہدیداران کو اراکین منتظمہ منتخب کرتے ہیں اورکسی کو کوئی اختیار نہیں کہ دستور سے ہٹ کروہ کوئی فیصلہ کرے،یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیم (102)ایک سو دو سالوں سے آج تک مسلمانوں کے لئے اپنے اکابرین وبزرگوں کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ نمائندگی کررہی ہے۔آپ نے مختصراً جمعیۃ علماء کی تاریخ بھی پیش کی اور جمعیۃ علماء پونے شہر کی خدمات کی  بے انتہاسراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پوناشہر کی خدمات کی ریاست ہی نہیں بلکہ مرکزی دفتر میں چرچاہوتی ہے۔اللہ آپ کی ان بے ابتہاء مخلص خدمات کو قبو فرمائیں۔اس کے بعد اراکین منتظمہ و عاملہ کی اتفاق رائے اور الیکشن آفیسر مشتاق صوفی   اور مولانا عبدالقیوم کی موجودگی میں بلا مقابلہ اتفاق رائے کے ساتھ قاری محمد ادریس انصاری کو جمعیۃ علماء پونے شہر کا صدر منتخب کیا گیا۔محمد یوسف زکاتی کو جنرل سیکریٹری، مفتی آفتاب عالم، مولانا عبدالصمد ملی، مولانا شاکر، مولانا احسان گوہر، شفقت احمد  کو نائب صدر، عبدالحمید انعامدار کو خزانچی، قاری شمشیر کو معاون خزانچی، آصف کھوکر اور دلشاد انصاری کو جوائنٹ سیکریٹری، مولانا نسیم، مقصود سلمانی، مولانا سعید، رفیق ملانی کو سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ مولانا موسیٰ مفتاحی،حکیم جلا ل الدین تکمیلی،اقبال حمید شاعر، مولانا اسلم کو سرپرست بنایا گیا۔ اسی طرح شہر پونے کی میڈیا سیل کو تشکیل دیتے ہوئے حافظ عبدالحمید جلیس کو صدر، نائب صدر مظہر شیخ، جنرل سیکریٹری عثمان شیخ، انتخاب فراش، محبوب سر جے خان اور انچارچ حافظ شعیب انصاری کو بنایا گیا۔ قاری محمد ادریس  نے اس موقع پرکہا کہ ایک بار پھر مجھ پر بھروسہ دکھاتے ہوئے مجھے شہر پونے کی خدمات کا موقع دیا میں سبھی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں  اور ساتھ ہی آئندہ ٹرم میں مزید ہمت و حوصلہ اور آپ لوگوں کے تعاون سے جمعیۃ علماء کی خدمات احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گا۔ اس موقع پر مولانا موسیٰ، مفتی احمد قاسمی، مفتی شہنواز رشیدی، مفتی ہدایت اللہ، مولانا ناصر، مولانا رفیع، مولانا شہاب الدین، نگرسیوک ایڈوکیٹ عبدالغفور پٹھان، رئیس سنڈکے، ظفر بھائی، فردوس بھائی، اقبال حمید، انتخاب فراش، ناصر شیخ، علاؤالدین پٹیل، وغیرہ سینکڑوں کی  تعداد میں لوگ موجود تھے۔ حکیم جلال الدین تکمیلی کے خطبۂ صدارت کے بعد مفتی شہنواز رشیدی کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages