src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمیعت علماء ضلع ناسک نے اتفاق رائے سے مولانا عبدالقیوم قاسمی کو ضلع ناسک کا صدر اور حاجی آصف نیشنل کو نائب صدر منتخب کیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 نومبر، 2021

جمیعت علماء ضلع ناسک نے اتفاق رائے سے مولانا عبدالقیوم قاسمی کو ضلع ناسک کا صدر اور حاجی آصف نیشنل کو نائب صدر منتخب کیا.

 


جمیعت علماء ضلع ناسک نے اتفاق رائے سے مولانا عبدالقیوم قاسمی کو ضلع ناسک کا صدر اور حاجی آصف نیشنل کو نائب صدر منتخب کیا. 


   

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  : 14 نومبر 2021 بروز اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ گلشن یٰسین میں جمیعت علماء ضلع ناسک کا دو سالہ انتخاب عمل میں آیا جس میں مہاراشٹر جمیعت علماء کے ذمہ داران نے بطور الیکشن آفیسر کے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔سب سے پہلے بطور صدر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی دامت برکاتہم کو ضلع ناسک کا صدر منتخب کیا گیا۔




بعد ازاں نائب صدور کا انتخاب شروع ہوا جس میں نائب اول ڈاکٹر اخلاق، نائب دوم جمیل خان (چاندوڑ)، نائب سوم رضوان اللہ(ایولہ)اور نائب صدر چہارم شہر مالیگاؤں کے مشہور و معروف قدیم گھرانہ، خانودۂ حاجی محمد یٰسین نیشنل کے چشم و چراغ محترم المقام عالیجناب حاجی آصف نیشنل والا صاحب کو اُن کی خدمات اور قوم کے درد کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے مظلوموں، بے قصوروں، کے خلاف حکومت سے لڑنے والی اور تباہ حال لوگوں کی داد رسی کرنے والی جماعت جمیعت علماء ہند ارشد مدنی ضلع ناسک کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔



حُسن انتخاب و حق بہ حقدار رسید

 
اس پُر مسرت موقع پر ہم حاجی آصف نیشنل والا صاحب کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرتے ہوئے اپنا حق ادا کریں گے۔


دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نیک کاموں میں کامیاب و کامران کرے، اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں، علم میں، عمل میں، عزت میں،تقوی میں برکت عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس عطاء فرمائے اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی سعادت و توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
 
عارف خان ایا ممبر،خالد بھائی ایس کے فریج والا،ساجد بھائی المعروف پاپا بھائی لائٹ والا،سلیم بھائی رکشا والے، سفیان پان اسٹال،عبدالمجید آزاد، سعد انصاری، نعیم قاضی، عتیق بیگ، مبین بھائی، انصاری اسامہ، شاداب حسرت، حافظ عزیزالرحمن تجویدؔی،و نیشنل گروپ مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages