دہلی میں رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے 18 افراد زخمی
نئی دہلی، 14 نومبر : قومی دارالحکومت نئی دہلی کے آزاد پور میں اتوار کو رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ یہ حادثہ آزاد پور نیو سبزی منڈی کے قریب لال باغ کی کچی آبادی میں پیش آیا۔ یہاں 25 گز کے مکان میں مبینہ طور پر غیر قانونی سلینڈر گیس بھرنے کے دوران آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کئی قریبی مکانات دھماکے کی زد میں آگئے۔ دیوار گرنے سے مکان کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیج دی گئی۔ تین فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو جہانگیرپوری بابو جگجیون رام میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک شدید زخمی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں