src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آقائے انعامدار،نبی کریم ﷺ کے اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ,جمعیۃ علماء پونے’جلسہ سیرت النبی ؐ‘کا لائیو آن لائن کامیاب پروگرام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 اکتوبر، 2021

آقائے انعامدار،نبی کریم ﷺ کے اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ,جمعیۃ علماء پونے’جلسہ سیرت النبی ؐ‘کا لائیو آن لائن کامیاب پروگرام


آقائے انعامدار، نبی کریم ﷺ کے اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ  

جمعیۃ علماء پونے’جلسۂ سیرت النبی ؐ‘کا لائیو آن لائن کامیاب پروگرام



پونے :  ماہ ربیع الاول کی بابرکت آمد کے موقع پر جمعیۃ علماء پونے (ارشد مدنی) کی جانب سے آن لائن جلسۂ سیرت النبی ؐ کے سلسلہ وار پروگرام کا باقاعدہ آج آغاز ہوا۔ پہلے آن لائن پروگرام میں پونے کے مشہور عالم دین اور دارالعلوم نظامیہ صوفیہ کے استاذِ حدیث مولانا احسان گوہر مظاہری کا خطاب بروز جمعہ رات ۹ /بجے مدرسہ جامعۃ الصالحات کونڈوہ میں ہوا۔ اس موقع پر آپ نے کہا کہ سیرت النبی ؐ ایک ایسا جامع موضوع جس کا ہر ایک پہلو ہماری زندگی کی کامیابی و کامرانی کا باعث ہے۔ اس ماہ ِمبارک میں امام الانبیاء، تاجدارِ مدینہ، آقائے انعامدار، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ ؐ کی حیات مبارکہ پر بھی مولانا احسان گوہر نے مختصراً روشنی ڈالی۔ خصوصاً قرآن کریم میں آپؐ کی صفت ’وانک لعلی خلق عظیم‘کی آیت تلاوت کرتے ہوئے آپ نے نبی کریم ﷺکے اعلیٰ و افضل اخلاق اور کردار کو بیان فرمایا۔ آپ نے اعلیٰ  اخلاق کے واقعات حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آپ وہ شخصیت ہے جس کیلئے اس دنیا کو بنایا گیا، آپ امام الانبیاء ہیں، اس کے باوجود بزرگوں کی مدد کرنا، گالی دینے والوں کو بھی دعائیں دینا، خطا و لغزش کرنے والوں کے ساتھ عفو و درگذر کا معاملہ کرنا آپ کے اعلیٰ و افضل اخلاق کی بہترین مثالیں ہیں۔ ہمیں بھی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ اپنی زندگی کو گذارنا چاہئے۔ بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر رحم و شفقت، بزرگوں کی مدد، غلاموں و مزدوروں کے ساتھ ہمدردی،غریبوں کی امداد،برادران وطن کے ساتھ محبت واخوت کامعاملہ کرنا چاہئے،یہ انشا ء اللہ ہماری دنیا وآخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہوگا۔ آپ سے قبل پروگرام کے آرگنائزر اور جمعیۃ علماء پونے شہر کے صدر قاری محمد ادریس انصاری نے ماہ ربیع الاول کے موقع پر آن لائن سیرت النبی ؐ کے جلسہ کی غرض وغایت پیش کی۔آپ نے کہا کہ سرکارِ دوعالم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔اس ماہ میں ہم جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے سرکار دوعالم،سروردوجہاں ؐ کی حیات مبارکہ،مکی و مدنی زندگی، اخلاق، کردار، آپ کی تعلیمات کو سبھی مکتبۂ فکر کے علماء کرام کے ذریعے ناظرین سامعین و سامعات کے سامنے پیش کریں گے تاکہ حضرت محمدﷺ کی بہترین تعلیمات سے ہم سبھی روشناس ہو۔ آپ نے سبھی مردوخواتین سے اس آن لائن پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش بھی کی۔ اس موقع پر حافظ بسم اللہ،حاجی فیاض الدین،قاری شمشیر،حافظ سخاوت، حافظ شعیب، مولانا امجد وغیرہ موجود تھے۔ سینکڑوں لوگو ں نے اس آن لائنلائیوپروگرام سے استفادہ کیا۔ مولانا احسان گوہر کی دعا پر پروگرام ختم ہوا۔ واضح رہے کہ نیوز روزانہ چینل پونے پر یہ آن لائن لائیو پروگرام دکھایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages