src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وزراء کے گروپ نے ایئر انڈیا کو ٹاٹا کے حوالے کرنے کو منظوری دی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 1 اکتوبر، 2021

وزراء کے گروپ نے ایئر انڈیا کو ٹاٹا کے حوالے کرنے کو منظوری دی


وزراء کے گروپ نے ایئر انڈیا کو ٹاٹا کے حوالے کرنے کو منظوری دی


نئی دہلی ، 01 اکتوبر (یو این آئی)دیوالیہ ہونے کے دہانے پر سرکاری ملکیت والی ایئر لائن ایئر انڈیا کو وزراء کے گروپ نے ٹاٹا سنس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس معاملے سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے لیے ٹاٹا سنس کی بولی وزیر داخلہ ایت شاہ کی سربراہی میں وزراء کے گروپ کے سامنے رکھی گئی تھی ، جسے منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے اسپائس جیٹ کے مسٹر اجے سنگھ نے ذاتی سطح پر بولی لگائی تھی۔ حالانکہ اس بابت ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن ایک یا دو دن میں حکومت اس حوالے سے معلومات دیے جانے کا امکان ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ٹاٹا سنس نے سب سے اونچی بولی لگائی تھی ۔ ٹاٹا سنس کی جانب سے اس کے لیےحکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم بولی سے تقریبا ً تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی لگائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایئر لائن کی بنیاد ٹاٹا گروپ جے آر ڈی ٹاٹا نے سال 1932 میں رکھی تھی لیکن بعد میں اسے قومیا (نیشنلائز) لیا گیا تھا ۔ اب تقریباً 67 سال کے بعد یہ ایئر لائن دوبارہ ٹاٹا کے حوالے کی جانے والی ہے۔ اگر ذرائع کی مانیں تو اس معاہدے کو دسمبر تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages