src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> طالبان لوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں : محمد محقق - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 24 ستمبر، 2021

طالبان لوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں : محمد محقق


طالبان لوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں : محمد محقق


کابل ، 24 ستمبر (یو این آئی) افغانستان میں ہزارہ برادری کے ممتاز رہنما محمد محقق نے الزام لگایا ہے کہ وسطی صوبہ دایکنڈی میں طالبان افسرلوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑکر جانے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔
معزول افغان صدر اشرف غنی کے سابق سکیورٹی مشیر اور حزب وحدت اسلامی مردم افغانستان کے رہنما محقق نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کر کے کہا کہ طالبان حکام دایکنڈی میں لوگوں کو ضلع گیزاب کے علاقے کے قندیر اور دھان نالہ علاقہ میں طالبان کے لوگوں کے لئے اپنی زمینیں چھوڑنے کو مجبور کر رہے ہیں ۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر لوگ اپنی زمینیں چھوڑنے کے طالباب کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں تو آنے والے موسم سرما سے قبل انسانی بحران پیدا ہوجائے گا ۔
مسٹر محقق نے دو خطوط بھی شیئر کیے جو کہ مبینہ طور پر طالبان حکام نے جاری کیے ہیں ۔ ان خطوط میں زمین چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں اورضرورت پڑنے پر طالبان ملٹری کمیشن کو مداخلت کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دایکنڈی میں طالبان حکام نے لوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے کے لیےچند گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages