مودی نے کملا ہیرس سے ملاقات کی ، انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی
واشنگٹن ، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی اوراس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی مشترکہ اقدار والی سب سے بڑی اور قدیم جمہوریتیں ہیں اور ان کے تعاون میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنی دوطرفہ میٹنگ سے قبل تیار بیانات میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا جب دنیا بہت مشکل چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی ۔
مسٹر مودی نے کہا ’’مختصر وقت میں آپ نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، چاہے وہ کووڈ -19 ہو ، موسمیاتی تبدیلی ہو یا کواڈ ہو‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ امریکی صدر بائیڈن اور آپ کی قیادت میں ہندوستان اورامریکہ کے تعلقات مزید آگے بڑھیں گے‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پل ہیں ، ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں کووڈ کی دوسری لہر کے دوران مدد کے لئے امریکہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔ انہوں نے کہا ’’ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران جب ہم مصیبت میں تھے، تو آپ نے ہماری مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا ، اور میں اس کے لیے اپنے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ‘‘۔ مسٹر مودی نے محترمہ ہیرس کو ہندستان آنے کی دعوت بھی دی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں