src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 16 ستمبر، 2021

موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے



موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے

راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران جموں کا دورہ کریں گے۔
سنگھ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق موہن بھاگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جموں کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور یہ دورہ غالباً یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک ہوگا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ پانچ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ موہن 
بھاگوت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آر ایس ایس کے مؤقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages