src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> امریندر سنگھ امیت شاہ کے گھر پہنچے ، کانگریس میں سیاسی طوفان, - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 ستمبر، 2021

امریندر سنگھ امیت شاہ کے گھر پہنچے ، کانگریس میں سیاسی طوفان,


امریندر سنگھ امیت شاہ کے گھر پہنچے ، کانگریس میں سیاسی طوفان 



نئی دہلی : پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما کیپٹن امریندر سنگھ آج شام یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے شام 6 بجے کے قریب ، کیپٹن سنگھ کی گاڑیوں کا قافلہ سِکس-اے کرشنا مینن مارگ پر مسٹر شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچا کیپٹن سنگھ منگل کو چنڈی گڑھ سے ذاتی دورے پر یہاں آئے تھے اور انہوں نے اپنا سامان کپورتھلہ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے ہٹا کر نئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے لیے خالی کر دیا تھا۔
دن بھر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کیپٹن سنگھ مسٹر شاہ اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملنے جارہے ہیں ، لیکن انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ جب کسی سے ملنا ہوگا تو وہ کھلے عام جائیں گے نہ کہ چھپ کر۔
سمجھا جاتا ہے کہ کل پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ مسٹر چنی کےوزراء کو محکمہ/ قلمدان کے اعلان کے بعد پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے اچانک استعفیٰ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ میٹنگ نہیں ہوئی تھی۔
لیکن آج شام ، جیسے ہی کیپٹن کے مسٹر شاہ کے گھر جانے کی اطلاع ملی ، کانگریس میں ایک سیاسی طوفان اٹھنے لگا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپِل سبل نے ایک پریس کانفرنس بلائی اور پارٹی کی قیادت کے زوال پر پارٹی قیادت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور صورتحال پر غور کرنے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی فوری میٹنگ کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی پارٹی صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے فوری طور پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی گئی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages