src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ڈاکٹر خالد پرویز دھولیہ ، شیر پور اور سیندھوا (ایم پی) کے دورے پر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 ستمبر، 2021

ڈاکٹر خالد پرویز دھولیہ ، شیر پور اور سیندھوا (ایم پی) کے دورے پر


ڈاکٹر خالد پرویز دھولیہ ، شیر پور اور سیندھوا (ایم پی) کے دورے پر 

 

 

رہبر ملت ڈاکٹر خالد پرویز کے چرچے مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش تک

مالیگاٶں (29 ستمبر) : صدر شمالی مہاراشٹر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز آج شیر پور ، دھولیہ سے ہوکر مدھیہ پردیش کے شہر سیندھوا پہنچے ۔ ڈاکٹر خالد پرویز کی مجلس کے تٸیں لگن و محنتوں کو دیکھتے ہوٸے عوام کی محبتوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جسکا مظاہرہ آج دیکھنے کو ملا ۔ جب شیر پور ، دھولیہ اور سیندھوا میں جگہ جگہ ڈاکٹر خالد پرویز کا شاندار پرچوش استقبال کیا گیا ۔ اور ان پر گلہاٸے عقیدت و محبت نچھاور کیۓ گٸے ۔

    دھولیہ  
پورے ملک میں اردو زبان میں UPSC جیسا سخت مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے دھولیہ کے عاصم خان صاحب سے انکے مکان پر جاکر ملاقات کی ۔ اور اردو میں UPSC میں حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کرکے ملک کے اولین و واحد شخصیت بننے پر انکو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ عاصم خان صاحب نے اردو میں UPSC میں کامیابی حاصل کرکے پورے ملک کے ایک مثال قاٸم کی ۔ اور اردو داں طبقے کا سر فخر سے اونچا کردیا ۔ اور لسانی عصبیت کے اس دور میں ثابت کردیا کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو زبان ، رنگ ، نسل ، مذہب کوٸی معنی نہیں رکھتے ۔ 
اس موقع پر دھولیہ میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا عماٸدین و معززین شہر دھولیہ کی جانب سے استقبال بھی کیا گیا ۔ اور مجلس کی بڑھتی ہوٸی مقبولیت میں ڈاکٹر خالد پرویز کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوٸے ڈاکٹر نورانی ، ڈاکٹر مصطفے ، ڈاکٹر انس ، مختار احمد وغیرہ نے مبارکباد دی ۔

                شیرپور 
بعد از آں صدر مجلس شمالی مہاراشٹر شیرپور پہنچے ۔ اور شیرپور مجلس کے ذمہ داروں و عہدے داران کے ہمراہ شیر پور میں ہونے والے کارپوریشن الیکشن کے متعلق لاٸحہ عمل ترتیب دیتے ہوٸے رہنمایانہ احکام جاری کیۓ ۔ اس مختصر مگر اہم میٹنگ میں شیرپور یوا صدر مجلس اتحاد المسلمین  اظہر شیخ صاحب نے ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا استقبال کیا، ساتھ میں صابر منصوری صاحب شیرپور صدر AIMIM,  ڈاکٹر الزماں شیرپور تعلقہ صدر AIMIM , عاقب شاہ ، شبیر تلی ، آصف راٹھوڑ ، سلیم کھاٹک صاحب وغیرہ حاضر تھے ۔

 

               سیندھوآ
شیر پور سے ڈاکٹر خالد سیندھوا کے لئے روانہ ہوٸے ۔ سیندھوا پہنچنے پر سب سے پہلے وہ دارالعلوم سیندھوا کے مہتمم و صدر جمیعت العلما سیندھوا مولوی یعقوب صاحب سے ملاقات کی اور دارالعلوم کے انتظامی امور ، آمدنی و اخراجات و فارغین اور موجودہ طلبا سے متعلق حالات دریافت کیۓ ۔
انہوں نے مولانا کلیم صدیقی ، ڈاکٹر ذاکر ناٸیک سمیت مدارس و مکاتب اور اسلام کی دعوت و تبلیغ کرنے والی جماعتوں پر حکومت وقت کی کارواٸیٶں اور شازشوں سمیت ملک کے موجودہ منظر نامے پر گفتگو کی ۔ اور حالات کے پیش نظر سیاست میں علماۓ کرام کی ضرورت ، اہمیت اور افادیت کا اظہار کرتے ہوٸے مجلس اتحادالمسلمین کے مقاصد و کاوشوں کو بیان کرتے ہوٸے علماۓ کرام کو کسی نہ کسی زمرے میں سیاست میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ تاکہ مجلس مسلمانوں کے سیاسی ، سماجی مساٸل کے ساتھ ملی مساٸل پر بھی مضبوطی سے نماٸندگی کرسکے ۔

اس موقع پر سیندھوا میں ڈاکٹر خالد پرویز کی صدارت میں ایک عظیم الشان عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے لیۓ سید افضل علی اور انکے رفقاۓ کار نے جہدوجہد کی ۔ سینھوا کے مقامی مقررین نے ڈاکٹر خالد پرویز کی مجلس کے تٸیں محنتوں اور کاوشوں کی سراہنا کی اور اپنے وارڈ میں بے مثال و بے شمار تعمیری کاموں کے ذریعے عوامی خدمت کرنے پر انکو مبارکباد پیش کی ۔
اپنے صدراتی خطبہ میں ڈاکٹر خالد پرویز  نے مجلس اتحاد المسلمین کے قائد اسدالدین اویسی  کی فکر ، نظریہ ، قربانیاں اور نمائندگی کا تفصیلی ذکر کیا۔ نیز نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتوں کے دوغلے رویہ سے عوام کو باور کراتے ہوئے بتایا کہ کس طرح یہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو بہلا پھسلا کر ، فرقہ پرستی کا ڈر بتاکر ، جھوٹے وعدوں کی خیرات بانٹ کر مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرتی ہیں ۔ اور پھر اقتدار کی لالچ میں انہی فرقہ پرستوں سے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں ۔ جب کبھی بھی مسلمانوں کے سماجی و ملّی مسائل پر آواز اٹھانے کی بات آتی ہے تب ان نام نہاد سیکولر جماعتوں کو اپنے اکثریتی ووٹ بینک کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ 70 سالوں سے ان نام نہاد سیکولر جماعتوں نے نمائندگی کے نام پر مسلمانوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔
اب اس ملک میں مسلمانوں کو اپنی سیاسی قیادت کو مضبوط کرنا کیوں ضروری ہے یہ بات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا کہ کس طرح اس ملک میں ہم پر عرصہ حیات تنگ کرنے،  مسلمانوں کا ملّی تشخص چھیننے ، شریعت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ شریعت خلاف قوانین لادنے کی شازش کی جارہی ہے ۔مسلم دشمنی میں تبلیغی جماعت ، علمائے کرام اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ ملک کا غیور مسلمان اس بات کو قطعی برداشت نہیں کرسکتا ۔ دستور ہند نے ہر شہری کو اپنے مذہب اور شریعت کے مطابق زندگی گذارنے کا حق دیا ہے۔ اور مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے قائدین اسی حق تلفی کے خلاف سینہ سپر ہیں ۔ آپ لوگوں کا مجلس اتحاد المسلمین پر اعتماد کرنا اس لئے ضروری ہے کہ مجلس کو طاقت ملے۔ آج جو ایک نظریہ اور آواز ہے وہ ایک مضبوط طاقت بنے ۔ کیونکہ آج مظلوموں ، دبے کچلوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر ایوانوں میں آواز اٹھانے والے صرف اسد الدین اویسی صاحب ہیں ۔ اور ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا حالات کا تقاضہ اور وقت کی ضرورت ہے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages