مدھیہ پردیش کے محسن خان نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرکے خودکشی کرنے والی لڑکی کی جاں بچائی.
مدھیہ پردیش : آج مدھیہ پردیش کے بیتول میں ، ایک لڑکی جس نے ایم بی اے کیا ہے ، نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی. واضح رہے کہ لڑکی اس قدر مایوس ہوچکی تھی کہ اس نے خودکشی ک ارادہ کر لیا . اس وقت دن کے 12 بجے تھے. اپنے اس ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ بیتول کے سونا گھاٹی علاقے کے ریلوے پھاٹک پر پہنچ گئی اور ریلوے لائن پر ٹرین کے سامنے جاکر کھڑی ہوگئی پھاٹک پر بہت سارے لوگ موجود تھے لیکن وہ صرف تصویر کھیچنے اور ویڈیو بنا کر تماشہ دیکھنے میں مگن تھے۔
کسی نے آگے بڑھ کر اسے بچانے کی ہمت نہیں کی ، اسی وقت ایک آٹو ڈرائیور سواری کے ساتھ گیٹ پر آیا ، جیسے ہی اس نے دیکھا کہ لڑکی ٹرین کے سامنے کھڑی ہے ، اور سامنے سے ٹرین آرہی ہے . تب اس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرکے ، فورآ ٹرین کے سامنے جاکر لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر اسے ٹرین کے سامنے سے ہٹا دیا۔اس آٹو ڈرائیور کا نام محسن خان ہے۔
پولیس نے لڑکی سے اس کی تفصیلات معلوم کرکے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی اور ان کے حوالے کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں