src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عوامی مقامات پر اس باربھی چھٹھ منانے کی اجازت نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 ستمبر، 2021

عوامی مقامات پر اس باربھی چھٹھ منانے کی اجازت نہیں


عوامی مقامات پر اس بار بھی چھٹھ منانے کی اجازت نہیں


نئی دہلی ، 30 ستمبر : دہلی میں اس سال بھی عوامی مقامات، گھاٹوں اور مندروں میں چھٹھ پوجا کی اجازت نہیں ہوگی دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے ، لیکن تہواروں کے موسم میں انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایسی صورتحال میں عوامی مقامات پر پوجاکرنے کا خطرہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔
ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر عوامی مقامات، ندیوں کے گھاٹوں، میدانوں اور مندروں وغیرہ میں پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چھٹھ پوجا منائیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس کے ساتھ میلے کے دوران فوڈاسٹال، جھولا، ریلی ، جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages