src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تین مرکزی معائنہ کاروں کی موجودگی میں نئے وزیراعلی کا انتخاب قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 ستمبر، 2021

تین مرکزی معائنہ کاروں کی موجودگی میں نئے وزیراعلی کا انتخاب قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا


 

تین مرکزی معائنہ کاروں کی موجودگی میں نئے وزیراعلی کا انتخاب قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

گاندھی نگر، 12ستمبر (یو این آئی) گجرات میں وزیراعلی وجے روپانی کے کل اچانک ڈرامائی انداز میں اپنے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد آج یہاں دوپہر بعد تین بجے ہونے والی حکمراں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں تین مرکزی معائنہ کاروں کی موجودگی میں ان کے جانشین کا فیصلہ کا ہوگا پارٹی کے ترجمان یمل ویاس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے تین مرکزی معائنہ کار نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزیر) اور پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری ترون چگھ موجود رہیں گے۔ اس میں ہی اگلے وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد نئے وزیراعلی غالباً آج ہی گورنر آچاریہ دیو ورت سے ملاقات کرکے حکومت ساز ی کا دعوی پیش کریں گے۔
اس سے پہلے آج صبح سے ہی حکمراں بی جے پی کے خیمے میں کافی ہلچل ہے۔ دہلی سے پارٹی کے مرکزی مبصر کے طورپر صبح کی گجرات پہنچے مرکزی وزیر نریندر تومر کے ایک بیان سے وزیراعلی کے عہدہ کی دوڑ میں موجودہ نائب وزیراعلی نتن پٹیل کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپر سامنے آرہا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پارٹل کی یہاں واقع رہائش گاہ پر صبح ہوئی ایک میٹنگ کے بعد مسٹر تومر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نیا وزیراعلی اراکین اسمبلی میں سے ہی منتخب کیا جائے گا۔
میٹنگ میں بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، مرکزی وزیر اور گجرات بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔ اس کے بعد سے پارٹی کے یہاں کے نزدیکی کوبا میں واقع ریاستی ہیڈکوارٹر شری کملم میں میٹنگوں کا دورہ جاری ہے۔ یہاں پر دوپہر میں ہونے والی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد مسٹر روپانی کے جانشین کے نام کا اعلان ہوگا۔ اس میٹنگ میں مسٹر تومر سمیت کئی مرکزی لیڈروں کی موجودگی رہے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages