جمعیتہ علماء ضلع پونے کا معمر شخص کو آشرم سے نکالنے کا وعدہ
حافظ محمد کفایت اللہ نے محمد حسن خان کو فوری مدد کا کیا اعلان
پونے 12/ستمبر بروز اتوار موصولہ اطلاع کے مطابق ضعیف العمر محمد حسن خان پونے کے کونڈوا سائی بابا نگر نزد نوازش چوک کے رہائش پذیر ہے، جہاں پر ان کا ذاتی مکان ہے محمد حسن خان کے مطابق ان کے صاحبزادے محمد یوسف اور اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے ، اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نے چالاکی سے پہلے مکان کو اپنے نام کیا اور انہیں ذہنی مریض بتاکر سمرپن آشرم کوڑی پاٹ ٹول پلازا،پونہ شولاپور ہائےوے میں داخل کرایا ہے ۔ یہ خبر کے ملتے ہی حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے (مولانا سید ارشد مدنی) نے ایک وفد کے ہمراہ سمرپن آشرم کا دورہ کیا وہاں پہونچ کر محمد حسن خان اور آشرم کے ذمہ داروں سے ملاقات کی ، محمد حسن خان نے اپنے اوپر ہوئی تکلیف کو انتہائی غم زدہ ہوکر روتے ہوئے پوری تفصیل جمعیتہ علماء ضلع پونے کے صدر حافظ محمد کفایت اللہ کو بیان کی، ان کی اس تکلیف دہ صورتحال جان کر حافظ محمد کفایت اللہ نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نمائندہ کو بتایا کہ ہم نے محمد حسن خان کی بیوہ بہو سے رابطہ کیا ہے ان سے بھی ہم نے حالات معلوم کئے وہ ابھی ضلع احمد نگر میں مقیم ہے ان سے ہم نے درخواست کی کہ وہ اپنے سسر کو ان کے اس آخری وقت میں اپنے ساتھ رکھیں ہم انشاء اللہ جب تک محمد حسن خان حیات ہے گاہے بگاہے ان کی مدد کریں گے ابھی فی الحال ہم نے دس ہزار روپے (-/10,000) دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی آشرم سے محمد حسن خان کو نکال کر ان کی بہو کے سپرد کر دیا جائے گا، اس مؤقر وفد میں قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ کارگزار صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے، حاجی محمد غوث شریف اور سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع پونے حاجی رئیس احمد گھوڑیکٹ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں