src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں قریش برادری کے نوجوانوں کے ساتھ مآب لنچنگ کی کوشش, ڈاکٹر خالد پرویز کی بروقت نماٸندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 ستمبر، 2021

مالیگاؤں میں قریش برادری کے نوجوانوں کے ساتھ مآب لنچنگ کی کوشش, ڈاکٹر خالد پرویز کی بروقت نماٸندگی


 مالیگاؤں میں قریش برادری کے نوجوانوں کے ساتھ مآب لنچنگ کی کوشش, ڈاکٹر خالد پرویز کی بروقت نماٸندگی

 

مجلس اس قسم کے واقعات قطعی برداشت نہیں کرے گی ، پولس خاطیوں پر سخت کارواٸی کریں“ ...... ڈاکٹر خالد پرویز



مالیگاٶں : 30 نومبر (نامہ نگار)  آج شہر کے قرب میں واقع قریش برادی کے کچھ نوجوان کے ساتھ دسانے نامی دیہات کے پاس مآب لنچنگ کی کوشش کی گٸی ۔  کسی طور یہ نوجوان اپنی جان بچا کر تعلقہ پولس اسٹیشن پہنچے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراََ  صدر مجلس شمالی مہاراشٹر ڈاکٹر خالد پرویز, حاجی نعیم قریشی ، باگیا حاجی ، الطاف بیگ ، ببلو قریشی ، اسمعیل رحمانی اور دیگر افراد کے ہمراہ تعلقہ پولس اسٹیشن پہنچے اور حالات کا جاٸزہ لیا ۔ تادم تحریر ڈاکٹر خالد پرویز تعلقہ پولس اسٹیشن میں موجود رہ کر پورے معاملے کو اپنی نگرانی میں حل کروانے اور خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی کرنے میں جٹے ہوٸے ہیں
واقعہ کچھ یوں ہے کہ شہر سے قریش برادری کے افراد اطراف کے دیہاتوں سے جانور خرید کر لاتے ہیں ۔ اور اپنا کاروبار کرتے ہیں ۔ آج دوپہر بعد ان نوجوانوں کو کچھ شرپسندوں نے روکا اور انکے ساتھ مآب لنچنگ کی کوشش کرنے لگے.  ان کے ساتھ مار پیٹ کی گٸی اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گٸی ۔ یہ نوجوان اپنی جان بچا کر کسی طرح تعلقہ پولس اسٹیشن پہنچے ۔ اور وہاں موجود پولس عملے کو تمام واقعے سے آگاہ کیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر خالد پرویز بھی دیگر افراد کے ہمراہ تعلقہ پولس اسٹیشن پہنچے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارواٸی کی مانگ کی ۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے تعلقہ پولس پی آٸی سے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ یہ نوجوان اپنی روزی روٹی کے لئے  اطراف کے دیہاتوں سے جانوروں کو خریدتے ہیں ۔ اور شہر لاکر فروخت کرتے ہیں ۔ اگر یہ لوگ کوٸی غیر قانونی کام کرتے ہیں تو پولس کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے  ۔ دیہاتوں کی عوام کو قانون کو ہاتھ میں لینے کا اختیار کس نے دیا ۔  مالیگاٶں کے لوگوں کے ساتھ اس قسم کی حرکتیں ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے ۔ پولس انتظامیہ جلد از جلد  خاطیوں پر سخت سے سخت کارواٸی کرے تاکہ شہر و اطراف کا امن و امان برقرار رہ سکے ۔ مجلس اتحادالمسلمین اس طرح کی کسی بھی حرکت کو بالکل برداشت نہیں کرے گی ۔
فی الحال ڈاکٹر خالد پرویز  تعلقہ پولس اسٹیشن میں ہی موجود ہیں اور عمیر انصاری ، فیضان رجو سمیت بڑی تعداد میں نوجوان کا ہجوم بھی وہاں موجود ہے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages