src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اب کاسٹ اور ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا آسان۔نہیں دیناہوگا 1967کا رہائشی ثبوت؟آل انڈیامسل او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کی حکومت سے کامیاب نمائندگی ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 ستمبر، 2021

اب کاسٹ اور ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا آسان۔نہیں دیناہوگا 1967کا رہائشی ثبوت؟آل انڈیامسل او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کی حکومت سے کامیاب نمائندگی ‏


اب کاسٹ اور ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا آسان۔ نہیں دیناہوگا 1967 کا رہائشی ثبوت؟


آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کی حکومت سے کامیاب نمائندگی 


ریاستی سماج کلیان وزیر وجئے وڈٹیوار نے جلد ہی 1995؁ ء سے رہائشی ثبوت کا حکم نامہ نکالنے کا دیا آفسران کو حکم


ممبئی ۰۳ ستمبر : او بی سی و دیگرپسماندہ طبقات کو ذا ت کا سرٹیفکیٹ اور ویلدیٹی کے لیے رہائشی ثبوت کے طورپر 1967؁ء کا ثبوت مانگاجاتا تھا جس سے او بی سی ودیگرکاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں بڑی دشواریاں پیش آتی تھیں۔گزشتہ روز منترالیہ میں ریاستی وزیر وجئے وڈیٹوار کی نگرانی میں سماج کلیان و متعلقہ شعبہ جات افسیران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آل انڈیامسل او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کی حکومت سے کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے وزیر موصوف کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ اوبی سی و دیگر پسماندہ طبقا ت کاسٹ سرٹیفکیٹ اوراسے ویلڈیٹی کرانے کے لیے بہت ساری دشواریوں کاسامناکرناپڑتا ہے سب سے بڑی دشواری یہ ہے کہ امیدوار سے اس کے باب داداکا 1967؁ء کا رہائشی سے ثبوت مانگا جاتاہے یا اس سے کہا جاتاہے کہ وہ جس گاؤں کا رہنے والا ہے وہاں سے سرٹیفکیٹ نکالنا بہت مشکل کام ہے،

 انصاری نے کہاکہ اگر کوئی شخص آج سے پچاس سال قبل ریاست کے کسی دوسرے گاؤں،شہرسے ممبئی میں آکر بس گیا ہے تو کیا اس کے پاس پچاس قبل کے دستاویزات ملناممکن ہے خصوصاََغریب،پسماندہ طبقات کے پاس جن کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتاہے اور نہ ہی ان کے پاس ذاتی مکانات ہوتے ہیں اور نہ کھیت وغیرہ ایسے میں وہ مطلوبہ دستاویزات کے پیش کرنے کے قاصر ہے۔شبیر احمد انصاری نے وزیر موصوف سے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ہمارا یہ مطالبہ  چلا آرہاہے اس سلسلہ میں کئی مرتبہ سابقہ حکومتوں کے متعلقہ وزیروں سے کئی بارمیٹنگیں بھی کئی گئی ہیں۔لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی قانونی پیچیدگی بتا کریہ سنگین واہم مسئلہ کو پس پست ڈال دیاجاتاہے۔
میٹنگ میں متعلقہ شعبہ کے ذمہ دار آفسران نے چند اعتراضات واشکالات پیش کیے تو شبیر انصاری نے ان کا مدلل اور حکومت کے گزشتہ احکامات کی روشنی میں ان کے اشکالات کے جوابات دیے جس سے وزیرموصوف اور متعلقہ افسران کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے کہاکہ بہت جلداس سلسلہ میں ایک G.R سرکاری حکم نامہ نکلاجائے گا جس سے کاسٹ اور ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا آسان ہوگا۔ اس میٹنگ میں آرگنائزیشن کے کار گزار صدر فاضل انصاری، قومی ترجمان مرزا عبدالقیوم ندوی، عامرادریسی اور وسیم شیخ موجود تھے۔مرزا عبدالقیوم ندوی نے وزیر موصوف او رمتعلقہ آفسران کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے پسماندہ طبقات کے ایک اہم مسئلہ کو حل کردیا ہے۔اس پر وجئے وڈیٹوار نے کہاکہ حکومت کاکام آسانیاں پیدا کرنا ہے نہ کہ مشکلیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages