مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف کل جماعتی تنظیم پونے کا کامیاب احتجاج
پونے (نامہ نگار) گزشتہ دنوں میرٹھ سے جبرا تبدیلئ مذہب کے معاملے میں یوپی ATS کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا اسی تعلق سے 29 ستمبر 2021 بروز بدھ کو کل جماعتی تنظیم پونے کی جانب سے داعئی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی جبرا گرفتاری کے خلاف دوپہر 3 بجے کلکٹر آفس میں زبردست دھرنا آندولن رکھا گیا
جس میں کثیر تعداد میں اہلیان پونے نے شرکت کی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی کو زبردستی گرفتار کیا گیا ہے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور انہیں جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس اہم احتجاج میں تمام تنظیم کے رہنماؤں نے شرکت کی ، جس میں جناب زاہد بھائی کنوینر کل جماعتی تنظیم پونے، مولانا حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے (مولانا ارشد مدنی)، مفتی شاہد قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے (مولانا محمود مدنی)، منظور خان (جماعت اسلامی ہند)، محی الدین بھائی، قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ کارگزار صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے (مولانا ارشد مدنی)، مفتی وحید الزماں صدیقی آل انڈیا امامس کونسل، حاجی نوید، شاہد شیخ ایم آئی ایم، تاج صدیقی (ایس ڈی پی آئی)، سکندر پٹھان روشن فاؤنڈیشن، تابش بھائی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس کے بعد کل جماعتی تنظیم پونے کی جانب سے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا گیا اور کہا گیا کہ ہمیں آپ سے پوری امید ہیکہ آپ ہمارے اس مطالبہ کو اوپری سطح تک پہنچائیں گے، مولانا حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی دعا پر اس احتجاج کے اختتام کا اعلان ہوا، واضح ہوکہ اس احتجاج میں شدید بارش میں بھیگتے ہوئے اپنی ملی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کثیر تعداد میں اہلیان پونے نے شرکت کر اسے کامیاب بنایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں