بگ باس فیم اور ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ۔ بالی ووڈ میں غم کا ماحول.
بالی ووڈ سے انتہائی افسوسناک خبر ہے . بگ باس فیم مشہور ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ سدھارتھ شکلا کی عمر 40 سال تھی۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں آج ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا, جہاں انہوں نے آخری سانسیں لیں ۔ سدھارتھ شکلا کو ٹی وی سیریل بالیکا ودھو سے مقبولیت حاصل ہوئ تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ سیریل دل سے دل تک میں بھی نظر آئے۔ بالی ووڈ میں انہوں نے فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سے کی قدم رکھا تھا ۔
سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر ملنے کے بعد پوری فلم انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ان کے چاہنے والے اور مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ انتہائی کم عمر میں دنیا سے رخصت ہوچکے سشانت سنگھ راجپوت کے غم سے لوگ باہر بھی نہیں نکل سکے تھے کہ آج سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر نے ملک کو غم میں ڈبو دیا ہے۔
انہیں بگ باس 13 سے بہت شہرت ملی تھی ۔ پنجابی اداکارہ شہناز گل کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ دونوں حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی میں بھی نظر آئے تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں