تبدیلئ مذہب معاملہ میں مشہور عالم دین کی گرفتاری سے لوگوں میں شدید غم و غصہ
تبدیلئ مذہب کے جس معاملہ میں مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے اس معاملے میں اس سے قبل عمر گوتم اور مفتی قاضی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ بیرونی ممالک سے ان کے کھاتوں میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے ہیں۔ کلیم صدیقی کو گرفتار کرنے کے بعد اے ٹی ایس کی جانب سے اس معاملہ پر پریس کانفرنس بھی کی گئی۔
پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی نے حوالہ کے ذریعے غیر قانونی طور پر تبدیلی مذہب کے لئے فنڈ جمع کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے کہا کہ مولانا کلیم یوٹیوب کے ذریعے تبدیلی مذہب کرنے اور لوگوں کو اس ریکٹ میں شامل ہونے کے لئے راغب کر رہے تھے۔ نیز، انہوں نے ہی اداکارہ ثناء خان کا نکاح مفتی انس کے ساتھ پڑھایا تھا۔
یوپی کے اے ڈی جی پرشانت گوتم نے کہا کہ 20 جون کو غیر قانونی تبدیلی مذہب کا گروہ چلانے والے لوگ گرفتار کئے گئے تھے۔ عمر گوتم اور ان کے ساتھیوں کو برطانوی تنظیم سے تقریباً 57 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔ جس کے خرچ کا بیورہ وہ پیش کرنے سے قاصر رہے۔ اس تعلق سے مولانا کلیم صدیقی کے علاوہ دیگر 10 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ جس میں سے 6 کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ 4 کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں