مالیگاؤں مجلس کا احتجاج :
صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی سرکاری رہاٸش گاہ پرحملے کے خلاف پرانت
آفیسر کو میمورنڈم
نقیب ملت اسدالدین اویسی کی رہاٸش گاہ پر حملہ آزادی کا گلا گھوٹنے کے مترادف
مالیگاٶں (نامہ نگار ) ۔ آج مجلس مالیگاٶں کے عہدے داران و سرکردہ افراد کے ایک وفد نے صدر شمالی مہارشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے حکم پر ترجمان مجلس سمیر سر کی قیادت میں اور غازی امان اللہ ، انیس بھاٸی ویڈیو والے کی رہنماٸی میں پرانت آفیسر سے ملاقات کرتے ہوٸے ایک مطالباتی مکتوب سونپا ۔
سمیر سر نے پرانت آفیسر سے دو ٹوک لہجے میں اپنی بات رکھتے ہوٸے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر و رکن پارلمنٹ نقیب ملت بیرسٹر الحاج اسدالدین اویسی صاحب کی سرکاری رہاٸش گاہ پر اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ فرقہ پرستوں کا حملہ بھارت کے سیکولرازم پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ۔ ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر یقین رکھنے ، دستور ھند کے تحت اپنے حقوق حاصل کرنے کی بات کرنے والے ہر شخص پر حملہ ہے ۔ ایسے بزدلانہ حملے مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر تو دور مجلس کے ایک ادنی سے ادنی ورکر کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے کیونکہ مجلس ڈرنے اور گھبرانے والی جماعت نہیں ہے ۔ ملک کے آٸین کے تحت ہر شہری کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے ۔ آج مجلس مسلمانوں ، دلتوں اور بچھڑے طبقات کے حقوق کے لیۓ پورے ملک میں تیزی مقبول عام ہورہی ہے جس سے گھبرا کر فرقہ پرست ایسے بزدلانہ حملے کررہے ہیں ۔ اس حملہ کی مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ اور سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ سرکار ایسے واقعات کی فوری روک تھام کے اقدامات کرے اور خاطیوں کو کڑی سے کڑی سزا دے ۔
سمیر سر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ ایک مخصوص نظریہ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ اسد صاحب کی سرکاری رہاٸش گاہ پر حملہ ہونا شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔ چند دنوں قبل ہی جلگاٶں میں ایک مسلم نوجوان کے ساتھ ماب لنچنگ کی جاتی ہے ۔ مولانا کلیم صدیقی اور انکے ساتھیوں کو بلاوجہ گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔ ایسے واقعات قوم کے ساتھ دہرے رویہ کو ظاہر کرتے ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ پورے ملک کے مسلمان اب اس ناانصافی کے خلاف متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کریں ۔ اور اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لئے اسدالدین اویسی کی قیادت کو مضبوط کریں ۔
آج کے اس وفد میں مجلس مالیگاٶں کے ترجمان سمیر سر ، ناٸب صدر عمیر انصاری سر ، غازی امان اللہ ، انیس بھاٸی عاٸشہ نگر ، انیس سر ، فیضان ایم آر ، فرید حاجی ، سعید مقادم ہوٹل والے ، محمد مقیم ، جمال ناصر ، فیضان رجو ، اشتیاق 42 ، سفیان بھاٸی ، مقیم ماڈرن ، نعمان انصاری ، محمد شعیب ، عبدالعظیم ، ذاکر بھاٸی ، ہارون بھاٸی ، انصاری شعیب ، جاوید سر اور دیگر افراد شامل تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں