src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں 8 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 ستمبر، 2021

جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں 8 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے


جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں 8 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے


سری نگر : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں جموں کے بٹھنڈی علاقہ میں رواں برس 27 جون کو پانچ کلو گرام آئی ای ڈی کی برآمدگی کے معاملے میں انجام دی گئی ہیں بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا: 'این آئی اے نے آج یعنی منگل کو جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر چھ اضلاع اننت ناگ، بارہمولہ، کولگام، سری نگر، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے'۔
اس میں کہا گیا: 'جموں کے بٹھنڈی میں 27 جون 2021 کو لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کے قبضے سے پانچ کلو گرام آئی ای ڈی برآمد ہوا تھا جس کے حوالے سے پولیس تھانہ باہو فورٹ میں ایف آئی آر زیر نمبر 0234 آف 2021 درج کیا گیا تھا'۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کا مقصد اس آئی ای ڈی کے ذریعے جموں میں دھماکہ کرانا تھا۔
اس میں کہا گیا: 'پھر این آئی اے نے دوبارہ معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا اور تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی'۔
این آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لشکر طیبہ کے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اور ان کے جموں و کشمیر میں مقیم ساتھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں'۔
بیان میں کہا گیا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مشتبہ افراد کے گھروں سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے: 'معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں'۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں محمد شفیع وانی اور اس کے بیٹے رئیس احمد کی رہائش گاہوں پر منگل کی صبح چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے کے موبائل فونز کو ضبط کیا گیا اور بعد میں انہیں پوچھ گچھ کے لئے پولیس اسٹیشن پانتھہ چوک میں حراست میں رکھا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام میں وسیم احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن لارم گنج پورہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جبکہ ضلع اننت ناگ میں بشیر احمد پڈر ولد غلام محمد پڈر ساکن بامو سدی وار، جو اپنے وارڈ کا پنچ بھی ہے، اور شاکر احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن ناؤ پورہ ڈورو کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں بھی منگل کی صبح غلام محی الدین وانی ولد مرحوم غلام محمد وانی، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک سرکاری ملازم ہے، کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ جموں میں ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں این آئی اے نے منگل کی صبح چھاپے ڈالے۔
بتادیں کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر میں ٹیرر فنڈ کیس کے سلسلے میں پہلے ہی زائد از ایک درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages