src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دنیا میں جان لیوا کووڈ 19سے 46.91 لاکھ سے زائد ہلاکتیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 ستمبر، 2021

دنیا میں جان لیوا کووڈ 19سے 46.91 لاکھ سے زائد ہلاکتیں


دنیا میں جان لیوا کووڈ 19سے 46.91 لاکھ سے زائد ہلاکتیں


واشنگٹن / نئی دہلی ، 20 ستمبر (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک دنیا میں 46.91 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس ہلاکت خیز وبا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی کی تعداد 22.85 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اب تک دنیا میں 5.90 ارب افراد کو کورونا کی ویکسین دی جا چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 85 لاکھ 40 ہزار 37 جبکہ 46 لاکھ 91 ہزار 543 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 4.20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 6.73 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages