src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> لیبیا نے یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 ستمبر، 2021

لیبیا نے یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا

لیبیا نے یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا

طرابلس : لیبیا کی وزارت داخلہ نے دارالحکومت طرابلس سے 160 کلومیٹر مشرق میں مغربی شہر زلیٹن میں یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے۔
وزارت داخلہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والوں میں 16 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کا تعلق اریٹیریا اور سوڈان سے ہے۔وزارت نے کہا کہ تارکین وطن کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔
لیبیا 2011 کی بغاوت کے بعد سے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بحیرہ روم سے یورپ کے ساحلوں کی طرف جانے کے لیے ایک پسندیدہ مقام رہا ہے۔ لیبیا کی بغاوت میں معمر قذافی کا تختہ الٹ دیا گیا جس کے بعد ملک عدم تحفظ اور انارکی کی لپیٹ میں آگیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages