src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورونائی یلغار کے دوران اپنی جان کی بازی لگانے والے دو سو سے زائد اصل خادمان خلق کو گمشدہ بچوں کیتلاش گروپ مالیگاؤں نے اعزاز و اکرام سے نوازا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 30 اگست، 2021

کورونائی یلغار کے دوران اپنی جان کی بازی لگانے والے دو سو سے زائد اصل خادمان خلق کو گمشدہ بچوں کیتلاش گروپ مالیگاؤں نے اعزاز و اکرام سے نوازا

      

کورونائی یلغار کے دوران اپنی جان کی بازی لگانے والے دو سو سے زائد اصل خادمان خلق کو گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں  نے اعزاز و اکرام سے نوازا 

 
مالیگاؤں (نامہ نگار ) ان دنوں مالیگاؤں شہر میں کورونائی یلغار کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے خادمان کا اعزاز و اکرام کئے جانے کا سلسلہ دراز ہے. ہر کوئی اداراہ چاہتا ہے کہ وہ خلق کی خدمات کرنے والے افراد کو اعزاز و اکرام سے نواز دے یہی وجہ ہے کہ کل شام گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے ایک عدیم المثال اعزازیہ تقریب مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے وسیع و عریض گراونڈ پر منعقد ہوئی. یہاں خطبہ صدارت ادا  کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ خدمت خلق بہترین عمل ہے لیکن اس سے بہتر عمل یہ ہے کہ ذمہ داری سے خدمت خلق کی انجام دہی کرنے والے افراد کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ انھیں ان کے شایان شان اعزاز و اکرام سے بھی نوازا جائے. اس سے قبل مقامی جمیعت العلماء کی نمائندگی کرتے ہوئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہمارا مذہب یہی پیغام دیتا ہے کہ ہم خدمت خلق کو بہترین عمل جانیں. مصیبت کے ماروں کی فلاح کے لئے ایسا کچھ کر جائیں کہ بعد کے آنے والوں کو ایک نئی سمت سفر دستیاب ہو. انھوں نے مزید کہا کہ آج جن افراد کا اعزاز و اکرام کیا گیا ہے وہ واقعی اس اکرام کے حقدار ہیں. جنتا دل سیکولر کی کار گزار صدر و گٹ نیتا شان ہند نہال احمد نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہمارے قائد مرحوم ساتھی نہال احمد ہمیشہ ہی غرباء اور مجبور و بے بس انسانوں کی رہنمائی اور اعانت کے لئے میدان عمل میں رہے ہیں. ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ نیک افعال انجام دینے والے افراد کی پذیرائی کی جائے. یہیں پر مہرالنساء اشفاق احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہر محاذ پر بے بس عوام کی نمائندگی کا فرض ادا کیا ہے. آج کے موجودہ لیڈاران اگرچہ خود غرضی کا شکار ہیں لیکن ہماری پارٹی قائد انقلاب مرحوم ساتھی بلند اقبال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خدمات کے سلسلوں کو دراز کر رکھا ہے. چاہے وہ سیاسی نمائندگی ہو یا عوامی نمائندگی ہم ہر حال میں ایسے اقدامات کو مقدم جانتے ہیں. اسی طرح شعلہ بیاں مقرر رضوان بیٹری والا  نے بر ملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونائی عفریت کے دوران مختلف النوع افراد نے خدمت خلق کے زرین اصولوں پر جو نا قابل فراموش خدمات انجام دی ہیں وہ. لوگ یقینی طور پر قابل ستائش ہیں. اور ایسے تمام افراد کا استقبال و اعزاز حق بہ حقدار رسید کے مترادف ہے. آج گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ نے جن تمام افراد کا اعزاز و اکرام کیا ہے وہ یقیناً اس اعزاز کے مستحق تھے ساتھ ہی انھوں نے مرحوم زین الدین منصوری کی نابغہ روزگار خدمات پر رطب السان ہوتے ہوئے کہا کہ کورونائی عفریت کے دوران زین الدین نے نہ صرف مالیگاؤں بلکہ قرب و جوار کے مختلف علاقوں تک اپنی خدمات کے دائرے وسیع تر کر رکھے تھے. بعد از مرگ ان کی خدمات کی سراہنا کرنا اشد ضروری تھا جسے آج انجام دیا گیا.خواتین لیڈیز گروپ کی علقمہ آپا نے کہا کہ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جنھوں نے آج کی اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے سبھی خادمان خلق کا اعزاز و اکرام کرتے ہوئے سرخروئی کا سبب بنے ہیں. گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے روح رواں انصاری ضیا الرحمن مسکان نے سرکاری اسپتال میں دیئے جانے والے اعزازات پر انگشت نمائی کرتے ہوئے کہا کہ کورونائی یلغار کے دوران جن کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا ایسے افراد کو وہاں اعزاز و اکرام سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا جو کہ سراسر اصل حق داروں سے تغافل کی علامت ہے. ضیاء مسکان نے تمام ہی خدمت گزاران کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر مہمانان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان ہی کی بدولت اس اعزازی و استقبالیہ تقریب میں چار چاند لگے ہیں. عیاں رہے کہ 110 سے زائد افراد کو کورونا جیسی خطرناک بیماری کے دوران علاج میں معاونت کرنے والے ہر شعبہ کے مختلف افراد کے علاوہ مرد و خواتین کے غسل آخری میں معاون و مدگار بننے والی راحیلہ آپا,زاہدہ آپا ,فاطمہ آپا,ساجدہ آپا کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کی سبکدوش مدرس اعلی رقیہ سعید احمد کی تعلمی خدمات کے اعتراف میں گلہائے عقیدت اور مومنٹو پیش کیا گیا. گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب نے ثابت کیا کہ دنیا میں ابھی کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اصل خدمت گزاران کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے سب کچھ کر گزرتے ہیں. کل ملا کر یہ کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا کہ اپنی نوعیت کی یہ ایک ایسی تقریب تھی جسے برسہا برس تک یاد رکھا جائے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages