سمیر قاضی کو مہاراشٹروقف بورڈ کا ممبر نامزد کئے جانے پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا تہنیتی اجلاس
ممبئی 30/اگست : علاقہ مراٹھوڑہ کے ضلع بیڑ سے تعلق رکھنے والے سمیر قاضی کو مہاراشٹر وقف بورڈ کا ممبر نامزد کئے جانے پر دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) واقع امام باڑہ روڈ،ممبئی میں تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس کی صدارت حافظ محمد ذاکر صدیقی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے کی۔
اس موقع پر گلزار احمدا عظمی نے کہا کہ آپ کی نامزدگی منجانب اللہ ہوئی ہے۔اللہ نے اپنی امانت کی حفاظت آپ کے ذمہ کیا ہے، اس سے قبل وقف بورڈ کے ممبران نے ناجائز طریقہ سے غیروں کے حوالے کردیا،جس کی وجہ سے مسلمان موقوفہ جائیدادوں سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ گئے۔اس لئے اس بات کاآپ کو خاص خیال رکھنا ہے تاکہ اس طرح کی کوئی بد عنوانی نہ ہو اورزیادہ سے زیادہ قوم کو موقوفہ جائیداد سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔
گلزار اعظمی نے یہ بھی کہا کہ دہلی وقف بورڈ نے جس طرح فساد متاثرین کی مدد کی ہے اسی نہج پر مہاراشٹر میں بھی قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جائے،اگر ضرورت پڑے تو دہلی وقف بورڈ کے اراکین سے ملاقات کرکے ان کے طریقہ کار کو بھی سمجھا جائے۔
گلزار اعظمی نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ سابقہ ممبران بورڈ کی ڈگر پر نہ چلتے ہوئے ایماندارانہ اور منصفانہ رویہ اختیار کریں گے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹرنے گلدستہ اور شال دیکر استقبال کیا۔اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سمیر قاضی نے کہا کہ وہ وقف کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، ماضی کے معاملات کو بھی درست کرانے کی کوشش کی جا ئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اماموں کی تنخواہوں کے مسائل اور مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات اور موقوفہ جائیدادوں کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔
سمیر قاضی نے مزید کہا کہ وہ ذمہ داران جمعیۃ علماء کے شکر گذارہیں کہ انہوں نے اوقاف کے مسائل پر توجہ دلائی ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح رہنمائی کرتے رہیں گے۔
اسی طرح عالمی وباء کوڈ 19کے دوران ہاسپٹلوں میں زیر علاج مریضوں کی مزاج پرسی اور اس وبائی مرض میں وفات پانے والے(جب کہ متوفین کے اعزاء و اقرباء بھی نعشوں کی تجہیز و تدفین کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے) مسلمانوں کی تجہیز و تدفین کے لئے پیش پیش رہنے والے فاروق پٹیل(اپوزیشن ہاؤس لیڈر اورسابق صدر بلدیہ بیڑ) اور معین الدین ماسٹر(سابق صدر بلدیہ،بیڑ) کو بھی ٹرافی دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پرحافظ محمد ذاکر صدیقی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر مفتی محمد یوسف قاسمی،،لیگل سیل کے سکریٹری گلزار احمد اعظمی،شمال مغربی زون کے صدر مولانا محمد اسلم قاسمی،جنرل سکریٹری ضلع تھانے حافظ محمد عارف انصاری،صدر جمعیۃعلماء ممبرا مولانا عبد الوہاب قاسمی،مولانا سلیم اشرفی،فاروق کھتری،مولانا نذر الاسلام،علیم پٹیل،جاوید،مولانا محمد اسید قاسمی وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں