src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : میئر طاہرہ شیخ کی خاتون ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے سے ملاقات,ٹول ٹیکس بچانے کے لئے شہید عبدالحمید روڈ سے گزرنے والی ہیوی مال ٹرکوں پابندی کامطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 28 اگست، 2021

مالیگاؤں : میئر طاہرہ شیخ کی خاتون ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے سے ملاقات,ٹول ٹیکس بچانے کے لئے شہید عبدالحمید روڈ سے گزرنے والی ہیوی مال ٹرکوں پابندی کامطالبہ


مالیگاؤں : میئر طاہرہ شیخ  کی خاتون ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے سے ملاقات,ٹول ٹیکس بچانے کے لئے شہید عبدالحمید روڈ سے گزرنے والی ہیوی مال ٹرکوں پابندی کامطالبہ 



مالیگاؤں (نامہ نگار) شہید عبدالحمید روڑ المعروف کسمبا روڈ  پر ہیوی اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت سے سڑک کی خستہ حالی میں اضافہ ہورہا ہے.  مالیگاؤں کی سڑکیں پہلے ہی اپنی زبوں حالی کی ایک عبرت ناک تصویر بنی ہوئی ہے  اس پر ستم یہ کہ اس شاہراہ سے بڑی اور ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت سے سڑکیں اور زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں.  بیرون ریاست کی یہ گاڑیاں اپنا معمولی ٹول ٹیکس بچانے کے لئے غیر قانونی طور پر اندورن شہر شہید عبدالحمید روڑ سے گزرتی ہیں  جس کی وجہ سے نظام زندگی کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں جس سے کسی بڑے حادثے کا قوی امکان ہے. اس تعلق سے مالیگاؤں کارپوریشن کی خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید کی رہنمائی اور  عمران شیخ رشید کی قیادت میں  کارپوریٹر نہال انصاری,  کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والا , محمود شاہ اور  لب سڑک پر رہائش پذیر مقامی افراد کے جم غفیر کے ہمراہ  مالیگاؤں شہر خاتون ڈی وائے ایس پی  لتا ڈھونڈے کو ایک شکایتی مکتوب پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فورأ سے پیش تر شہید عبدالحمید روڈ سے گزرنے والی ہیوی اور بڑی گاڑیوں کی غیر قانونی آمدورفت بند ہو.اس موقعہ پر میئر طاہرہ شیخ رشید نے ڈی وائے ایس لتا ڈھونڈے سے کہا کہ اس روڈ سے گزرنے والی مال بردار گاڑیوں پر قدغن لگانے کا کام محکمہ پولیس اور ٹریفک نظام سبھنالنے والے محمکہ ٹریفک پولیس کا ہے .اس لئے پولیس محمکہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے. کارپوریشن اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے شہید عبدالحمید روڈ کی تعمیر کا منصوبہ طے کررہی ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ سڑکیں تعمیر ہونے کے بعد وزنی مال ٹرکیں جب ایسی سڑکوں سے گزرتی ہیں تو زیر تعمیر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہو جاتی ہیں. اب یہ ذمہ داری محمکہ پولیس کی ہے کہ وہ بیروں شہر سے آنے اور جانے والی ان مال بردار گاڑیوں کو اندورن شہر سے گزرنے کی بجائے بائی پاس ہائے وے سے گزرنے کا پابند بنائیں جو کہ ان ہی مقاصد کے لئے تعمیر کی گئی ہے. اس موقع پر نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کے فرزند عمران شیخ رشید نے کہا کہ طویل عرصہ سے اس روڈ کی تعمیر ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے لیکن اس روڈ پر کئے گئے ناجائز قبضہ جات کی وجہ سے ہمیں اپنا قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے. ساتھ ہی اپوزیشن بھی کسی نا کسی بہانے رخنہ اندازی کرتے ہوئے ہمارے  ہر تعمیری اقدامات کو التواء کا شکار بنا دیا کرتی ہے. ہماری کوشش ہے کہ شہید عبدالحمید روڈ کی تعمیر و توسیع اور پختگی ایسی ہو کہ طویل عرصہ تک یہ روڈ قائم و دائم رہے لیکن اس سے پہلے اس روڈ سے گزرنے والی ٹیکس چور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت پر سخت پابندی عائد کی جائے. حادثات سے بچاؤ کا یہی ایک ممکنہ راستہ ہے جو کہ قانون کی مداخلت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages