یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ہوسکتا ہے کورونا سے ہلاک والوں کے لئے معاوضے کا اعلان
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر م ودی کورونا وبا سے ہوئی اموات کے لئے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے معاوضے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے اپنے خطاب میں کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوؓ کے لئے معاوضے کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ سونپی ہے، جس میں کہا گیا ہے اتھارٹی کے پاس ڈیزاسٹر فنڈ میں 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم ہے، جس کا استعمال آفت میں جان گنوانے والوں کے کنبوں کو ایکس گریشیا کے طور پر دینے میں کیا جاسکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں