src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجلس اتحادالمسلمین دیانہ کی کمشنر بھالچندر گوساوی اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات و میمورنڈم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 14 اگست، 2021

مجلس اتحادالمسلمین دیانہ کی کمشنر بھالچندر گوساوی اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات و میمورنڈم


مجلس اتحادالمسلمین دیانہ کی کمشنر بھالچندر گوساوی اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات و میمورنڈم

دیانہ رمضانپورہ کے مساٸل کو الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کی سرپرستی میں حل کروایا جاۓ گا.



مالیگاٶں (نامہ نگار ) ۔ صدر شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کی رہنماٸی و سرپرستی میں مجلس اتحادالمسلمین دیانہ کے سرکردہ افراد پر مشتمل ایک وفد نے آج مالیگاٶں میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی اور شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی اور انہیں رمضانپورہ کے مساٸل پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
رمضانپورہ میں پانی کی ٹانکی کے اطراف وال کمپاٶنڈ نہیں ہونے کی وجہ سے بہت سے ناجاٸز تجاوزات ہوچکے ہیں ۔ ٹانکی کے زینے پر کسی طرح کا گیٹ و حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھیلتے ہوٸے اور نوجوان مستی میں ٹانکی کے اوپری حصے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ آٸے دن کسی ناگہانی حادثے کا دھڑکا لگا رہتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اطراف و دور دراز کے گانجہ ، چرس اور کتا گولی کے عادی نشہ آور افراد بھی یہاں شام ہونے کے بعد ڈیرا جمالیتے ہیں ۔ اور آٸے دن چھوٹے موٹے جھگڑے اور ساکنان محلہ سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔ اور یہ عادی نشہ آور افراد کٹر اور چاقو دکھاکر اپنی دادا گیری کا دھونس جماتے ہیں ۔ کٸی بار علاقے کارپوریٹروں کو اس جانب مثب اور اقدام اٹھانے کی گذارش کی گٸی ۔ لیکن نہ جانے کس مجبوری کے تحت کارپوریٹروں کی جانب سے چشم پوشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں ڈر اور غصے کا ماحول پایا جارہا ہے ۔
انہی تمام مساٸل کو تحریری طور پر مالیگاٶں میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کو دیا گیا ۔ جس پر کارپوریشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران سے فون پر بات کی اور انہیں ضروری ھدایات دی ۔ 
ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی صاحب نے بھی تمام مساٸل کا مطالعہ کرنے اور وفد کی بات بغور سننے کے بعد رمضانپورہ پولس اسٹیشن کو اس ضمن ضروری اور فوری کارواٸی کرنے کو کہا ۔ اور وفد کو یقین دلایا کہ جلد از جلد ہم اس سمت بااثر اور دیر پا کارواٸی کریں گے ۔ 
آج کے اس وفد میں دیانہ رمضانپورہ مجلس اتحادالمسلمین کے صدر فیضان چمڑا والا ، ناٸب صدر حامد انصاری ، خالد رکشا والا ، اکرم صدیقی ، سہیل احمد ، نعمان انصاری ، ابوبکر انصاری ، محمد اشرف ، آمین شیخ ، سلیم احمد ، رفیق الزماں ، توصیف بھاٸی ، عمر فاروق اور اشتیاق احمد 42 صاحبان موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages