src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بیرون ممالک عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ آج جمعہ کو سعودی عرب پہنچے گا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 13 اگست، 2021

بیرون ممالک عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ آج جمعہ کو سعودی عرب پہنچے گا

 

بیرون ممالک عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ آج جمعہ کو سعودی عرب پہنچے گا


 
کورونا وباء کی وجہ سے بیرون ملک  حج عمرہ خدمات بند کردی گئیں تھیں. دھیرے دھیرے کورونا معاملات میں کمی کے بعد  بیرون ملک عمرہ زائرین  کے لئے سعودی حکومت نے اجازت دی تھی.  جس کے چلتے آج بروز جمعہ کو بیرون ملک عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ آج رات سعودی عرب پہنچنے گا . 
تفصیلات کے مطابق اس امر کا اعلان حج اور عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہانی العمیری نے بتایا کہ آج بروز (جمعہ) کو رات 9 بجے نائجیریا سے عمرہ زائرین کا پہلا کارواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو رہائش، کھانے، پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کی تمام تیاریاں پہلے سے ہی کر رکھی ہیں۔

ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹلوں اور پھر وہاں سے مسجد الحرام پہنچانے اور لانے تک کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں، عمرہ زائرین کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے تاریخ اور وقت لے لیا گیا ہے، یہ کام تربیت یافتہ اہلکاروں کے سپرد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ زائرین کے ہر گروپ کو حرم شریف پہنچا کر اپنی نگرانی میں عمرہ کروایا جائے گا جبکہ مسجد نبوی صلعم شریف کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچانے کے انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages