src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عوامی نمائندگان کی نااہلی اور انتظامیہ کی بے حسی سے بھیونڈی کی عوام تعفن زدہ گندہ پانی پینے پر مجبور ! گندہ اور بدبودار پانی پینے سے کوئی بیماری وباء پھیلتی پے تو اس کا ذمے دار کون؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 اگست، 2021

عوامی نمائندگان کی نااہلی اور انتظامیہ کی بے حسی سے بھیونڈی کی عوام تعفن زدہ گندہ پانی پینے پر مجبور ! گندہ اور بدبودار پانی پینے سے کوئی بیماری وباء پھیلتی پے تو اس کا ذمے دار کون؟

 
بھیونڈی کی عوام گندہ اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور

عوامی نمائندگان کی نااہلی اور انتظامیہ کی بے حسی سے بھیونڈی کی عوام تعفن زدہ گندہ پانی پینے پر مجبور ! گندہ اور بدبودار پانی پینے سے کوئی بیماری وباء پھیلتی پے تو اس کا ذمے دار کون؟ 

باران رحمت کا نزول جاری ہے.  ہر طرف افراتفری کا ماحول ہیں.  گذشتہ دنوں بارش کی تباہ کاریاں جاری تھیں.  باوجود اس کے بھیونڈی کی عوام ایک لمبے عرصے  سے پانی کے مسائل سے دوچار ہے.  دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے اوائل میں بھی اہلیان بھیونڈی پانی کو لے کر پریشان تھے.  یوں تو پورا شہر ہی گندہ اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہے مگر کچہری پاڑہ,  ملیشیا سائزنگ , گلزار نگر,  غیبی نگر, پیرانی پاڑہ, قدوائی نگر,  شانتی نگر, رحمت پور,  ممتاز نگر,  سنجے نگر,  اور اس سے ملحقہ علاقوں سے  پانی کے مسائل کو لے کر گذشتہ 15 دنوں سے مسلسل رابطہ کیا جارہا تھا.  گندے اور بدبو دار پانی کی تصاویر ارسال کی گئیں.  کچہری پاڑہ کی ایک خاتون نے انتہائی غصے میں کہا کہ عوامی نمائندگان محو خواب ہیں. انتظامیہ خاموش تماشائی.  جس طرح کا گندہ اور بدبودار پانی آرہا ہے.  اسے انسان تو کیا جانور  بھی استعمال نہ کریں.  پانی میں اس قدر تعفن ہوتا ہے کہ ایسا لگتا ہے چوہا سڑگیا ہے.  کورونا سے جنگ جیت کر زندگی تو محفوظ کرلی مگر اس گندے بدبودار انفیکٹیڈ پانی سے کوئی بیماری یا وباء پھیلتی ہیں تو اس کا ذمے دار کون ہوگا؟  غیبی نگر کی ایک خاتون نے کہا کہ اس گندے تعفن زدہ پانی کو ہی ابال کر استعمال کر رہے ہیں کیونکہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے مگر اس زہر آلود پانی کو پینا بھی تو موت کو جان بوجھ کر دعوت دینا ہے.  پیرانی پاڑے کی ایک اور خاتون نے بتایا کہ ہمارے وارڈ میں بھی گندہ اور بدبو دار آرہا ہے.  ساتھ ہی پانی کا فورس بھی بہت کم ہوتا ہے.  جس کی وجہ سے بہت کم پانی ملتا ہے.  کئی بار علاقے کے کارپوریٹر سے شکایت کر چکے ہیں.  اس طرح پورے شہر میں پانی کے مسئلے کو لے کر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے.  یہاں تک گذشتہ دنوں اس گندے پانی کی ٹصاویر ٹوئیٹر پر خوب شیئر کی گئی.  جس سے بھیونڈی شہر کی بہت بدنامی ہوئی باوجود اس کے  کارپوریٹرس , ایم ایل اے,  میئر , ایم ہی اور انتظامیہ کو بال برابر فرق نہیں پڑا.  عوامی نمائندگان اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے اگر عوامی غصہ پھوٹ پڑا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا ؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages