src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> این آئی اے کا عدالت میں انکشاف : من سکھ ہیرین کے قتل کے لیے 45 لاکھ روپئے دیئے گئے تھے ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 4 اگست، 2021

این آئی اے کا عدالت میں انکشاف : من سکھ ہیرین کے قتل کے لیے 45 لاکھ روپئے دیئے گئے تھے ،



 این آئی اے کا عدالت میں انکشاف : من سکھ ہیرین کے قتل کے لیے 45 لاکھ روپئے دیئے گئے تھے ، 

 ممبئی کے مشہور  من سکھ ہیرین قتل کیس میں ایک نئی معلومات سامنے آئی ہے۔  اس کے مطابق ملزم کو  من سکھ ہیرین کے قتل کے لیے 45 لاکھ روپے دیئے گئے تھے ۔  این آئی اے نے یہ معلومات خصوصی عدالت کو دی ہے۔  اس کی بنیاد پر این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 30 دن کا اضافی وقت بھی مانگا ہے۔  این آئی اے کو 9 جون تک  من سکھ ہیرین قتل کیس میں چارج شیٹ داخل کرنا تھی۔  این آئی اے نے اس کیس سے متعلق کئی تفصیلات بھی خصوصی عدالت کے سامنے ظاہر کی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق  اس کیس میں کس شخص نے فنڈنگ کی تھی ۔  اس کی تلاش بھی جاری ہے۔  اس کے علاوہ اب تک این آئی اے نے تقریبا 150   گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔  دہلی جا کر  بھی کچھ لوگوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے ۔   من سکھ ہیرین کے قتل کے کچھ دن بعد اس کی لاش  ممبرا کی کھاڑی میں ملی تھی ۔  حالانکہ اس وقت اسے خودکشی کہا جا رہا تھا۔  لیکن اس کی بیوی نے کہا تھا کہ اس کے شوہر کو قتل کیا گیا ہے۔  جس کے بعد اس کیس میں سچن وازے سمیت یکے بعد دیگرے کئی گرفتاریاں ہوئیں۔

 این آئی اے نے  من سکھ ہیرین قتل کیس اور اینٹیلیا دھماکہ خیز مواد کیس میں ممبئی پولیس کے کئی پولیس افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔  جس میں سچن وازے ، ریاض الدین قاضی ، سنیل مانے اور کانسٹیبل ونایک شندے کے نام شامل ہیں۔  ان تمام پولیس افسران کو بھی مہاراشٹر پولیس نے نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔  ان کے علاوہ کرکٹ سٹے باز نریش گوڑ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔  یہ تمام ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔  سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما سمیت کچھ لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages