مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے پرسنل سیکریٹری ملند نارویکر کو سوشل میڈیا پر ملی دھمکی ۔
ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے پرسنل سیکریٹری ملند نارویکر کو دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نارویکر نے پولس شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں شوشل میسیجنگ پلیٹ فارم پر دھمکی دی گئی ہے.
ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ نارویکر کے مطابق ، دھمکی میں کہا کہ اگر وہ کچھ مطالبات پورے نہیں کریں گے تو ، مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ان کے پیچھے پڑ جائیں گی۔
عہدیدار کے مطابق نارویکر نے اس سلسلے میں ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کو ایک تحریری شکایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیاد پر کرائم برانچ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ملزم کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں