حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد کا خطۂ کوکن میں طوفانی دورہ بھاری مقدار میں دواؤں کے ساتھ مزید ایک ٹیم پہونچی
ممبئی یکم/اگست : جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا آٹھ رکنی مؤقر وفد حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں یکم اگست بروز اتوار صبح دس بجے دواؤں کا بڑا ذخیرہ لے کر مہاڑ سینٹر مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول پہونچا مولانا عبدالمجید، مفتی اصغر علی اور دیگر مقامی احباب جمعیۃ علماء مہاڑ سے علیک سلیک اور ناشتہ کے بعد مقامی احباب کی رہبری میں یہ وفد سیلاب سےتباہ حال شہرمہاڈمیں پہونچااورمہاڈکےپانساری محلہ میں رک کر مقامی افراد کےحالات سنےاوروہاں ندی کے ساحل سےمتصل چندمکانات کاجائزہ لیا گیا صورت حال دیکھ کر آنکھیں ڈبڈباگئیں وہاں سے نکل کر حافظ محمد ذاکربیڑکی سرکردگی میں آیی ہوئی ڈاکٹروں کی ٹیم کوان کے کیمپ روانہ کیا گیا اورمشتاق صوفی صاحب کی سربراہی میں آئےہوئےالیکٹریشینزاورمیکانک حضرات کوکام پرروانہ کردیاگیا وہاں سے فرصت پاتےہی صوبہ مہاراشٹرکےشہری ترقیات کےمعززمنسٹر جناب ایکناتھ شندےصاحب سےملاقات کی گئی اورحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی نے،مولانااشتیاق أحمد صاحب قاسمی،حافظ محمد ذاکرصاحب،مشتاق احمدصوفی،مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی،اکبرارشدصدیقی وسیم طفیل احمد صدیقی،ڈاکٹربدرالدین اورمقامی احباب کےہمراہ منسٹرصاحب کوحالات سے آگاہ کرایااورشندےصاحب نےبڑی اپنائیت اورمحبت کےساتھ مانوتااورانسانیت کےنام پر بلاتفریق سرکاری سہولیات فراہم کرانےکاوعدہ کیااور سرکاری سطح پر ہونےوالےکاموں سےہمیں باخبر بھی کیا اورآئندہ کے منصوبوں کےتعلق سےبھی بات کی ملاقات بڑی نتیجہ خیزرہی،اخیرمیں حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نےمنسٹرصاحب کوایک میمورنڈم بھی پیش کیااورآپ نےشندےصاحب کوبتایا کہ ہماری تنظیم جمعیۃ علماءمانوتااورانسانیت کےنام بلاتفریق مذہب وملت اوربغیرکسی بھید بھاؤ کےہمیشہ سےکرتی آئی ہےاوریہاں بھی ہم اسی طرح کام کررہےہیں،حضرت مولانا نےشندےصاحب سےدرخواست کی کہ اگرہمارےکام میں کوئی رکاوٹ آئےتوآپ ہماراتعاون فرمائیں اس پرشندےصاحب نےمددکی یقین دہانی کرائی اور مقامی ایم ایل اے جناب بھرت گوگاولےصاحب جومنسٹرصاحب کےہمراہ ہی تھےان سےجمعیۃعلماءکےاحباب کےکاموں میں آنےوالی رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے کہہ بھی دیاپھریہ وفدمہاڈکےمحلہ کاکڑتلاکی طرف روانہ ہوگیا،پورےشہرکم زیادہ کی ایک ہی جیسی صورت حال ہےمکانوں میں ابھی بھی کیچر,راستےمخدوش اورعمارتیں تباہی کامنظرپیش کررہی ہیں
ہمارے بزرگ الحاج گلزار احمد اعظمی،مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی انتہائی فکرمندی کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورپل پل کی خبریں ان حضرات کی خدمت میں روانہ کی جارہی ہیں
ابھی آج شام تک شہرمہاڈاوراطراف کےچپےچپےکادورہ ہوگافوری ضروریات زندگی کاپتہ کرکےراحت رسانی کاکام ہوگا اور ان شاءاللہ سروےکےبعدمکانات کی تعمیر ومرمت اوربازآبادکاری کاکام بھی حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہند کی منشاء کے مطابق پورےعلاقہءکوکن میں بڑےپیمانےپرانجام دیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں